khwab me mukhtalif Auqat dekhna
جس نے خواب میں دن یا رات کے وقتوں میں سے کوئی وقت دیکھا تو اس وقت کے برابر اُسے درہم یا دنا نیر ملیں گے اور قبولیت کی کوئی گھڑی جیسے جمعہ کے دن کا کوئی وقت یا دعا یا ذکر کے اوقات میں سے کوئی وقت دیکھنا تو یہ برائیوں سے ہٹنے پر اور فقیر آدمی کے لیے غنی ہونے پر اور وعدہ کے پورے کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
خواب میں صبح کا وقت دیکھنے کی تعبیر
khwab me subah ka waqt dekhna
(۱) رات کا آخری حصہ جس نے دیکھا اس نے گویا وقتِ سحر کو پایا تو وہ جادو کرے گا یا اس پر جادو کیا جائے گا یا وہ کسی ایسے گناہ میں واقع ہوگا جو استغفار کو واجب کرتا ہے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے (وَبِالْاَسْحَارِ ہُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ) (ترجمہ: کہ سحری کے وقت وہ استغفار کرتے ہیں)۔
خواب میں صبح کا وقت دیکھنے کی مزید تعبیرات یہاں دیکھیں۔
خواب میں عشاء کا وقت دیکھنا
Khwab me esha ka time dekhna
خواب میں عشاء دیکھنا جھوٹ، دھوکہ دہی اور قیامِ فتنہ کی علامت ہے بوجہ اللہ تعالی کے فرمان: (وجآؤوا اباہم عشاء یبکون) (یوسف) ”اور آئے اپنے باپ کے پاس اندھیرا پڑے روتے ہوئے“ کبھی خواب میں عشاء سے مراد تسبیح اور ذکر واوراد بھی ہوتا ہے اللہ تعالی فرماتے ہیں: (وسبح بحمد ربك بالعشی والابکار) ”اور صبح وشام اپنے رب کی پاکی وحمد بیان کرو“۔
خواب میں گھڑی دیکھنا
Khwab me ghari watch dekhna
(۱) خواب میں گھڑی دیکھنا درازئ عمر اور کبڑا پن کی دلیل ہے۔