Khwab me Usman rz ko dekhna
(۱) خواب میں حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کو خواب میں دیکھنا علم کی جانب توجہ اور اس کی جمع میں لگ جانے، اعزہ کی حفاظت، خلافت، امارت اور امانت کے ساتھ اللہ تعالی کی عبادت کرنے کی دلیل ہے، کبھی آپ کی رؤیت صاحبِ خواب پر دشمنوں کے ہجوم، ان کی کامیابی اور اس کی شہادت کی دلیل ہے، کبھی اس سے منصب، رزقِ کثیر اور اکابرین کی دامادی کی طرف اشارہ ہوتا ہے، کیونکہ آپ رضی اللہ تعالی عنہ ذوالنورین یکے بعد دیگرے آنحضرت ﷺ کی دو بیٹیوں کے شوہر تھے، آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا زندہ دیکھنا دین داری، مال ونفس کے ساتھ جہاد، حفظِ قرآن اور دشمنوں سے حفاظت ہے، اپنے گھر میں آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو مقتول دیکھنا آلِ نبی ﷺ پر سب وشتم اور ان کی جانب میلان نہ ہونے کی دلیل ہے، آپ رضی اللہ عنہ کو شہر یا بازار میں دیکھنا شہداء اور صالحین کے ساتھ حشر اور حصولِ علم کی دلیل ہے، آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو اپنے گھر میں محصور دیکھنا کسی بڑے عالم پر ظلم کا اشارہ ہے، اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس کی شکل وصورت اور لباس آپ رضی اللہ تعالی عنہ جیسا ہے تو اگر بادشاہ ہے تو اس کی رعایا اسے قتل کرے گی، اگر عالم ہے تو اس کے ساتھ دھوکہ ہو گا اور لوگ اسے دھوکہ دینے کے سبب گناہ میں مبتلا ہوں گے، آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو اپنا ساتھی دیکھنا یا ان کے ساتھ اکٹھا رہنا تلوار قید کے سبب یا کسی خبیث الباطن آدمی کے ذریعے مصیبت کا اشارہ ہے، البتہ مصیبت کے بعد صاحبِ خواب کا انجام یقینا اچھا ہو گا، آپ رضی اللہ عنہ کو زندہ دیکھنا حیا اور اس کے ساتھ کثرتِ حاسدین کی دلیل ہے۔