Khwab me tilli spleen dekhna
جس شخص نے خواب میں تلی کو بہت قوی دیکھا تو دلیل ہے کہ اس کے خزانہ کا مال محفوظ رہے گا، خوشی حاصل ہو گی۔
(۲) اور جس شخص نے دیکھا کہ اس کی تلی بہت بڑی ہو گئی ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ نامراد ہو گا۔
(۳) نیز جس شخص پر امراضِ سوداویہ کا غلبہ ہے اس کی حالت بدل جائے گی۔
(۴) اور جس شخص نے خواب میں دیکھا کہ اس کی تلی میں درد ہے تو دلیل ہے کہ بہت سارا مال برباد ہو جائے گا کہ جس پر اس کی اور اس کے اہلِ خانہ کی معیشت کا دار ومدار تھا۔