Khwab me thandak coldness dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں ٹھنڈک محسوس کرنا محتاجی کی علامت ہے۔ کسی نے سایہ میں سردی محسوس کی دھوپ میں جا بیٹھا تو یہ محتاجی ختم ہونے کی علامت ہے۔ اس طرح دھوپ میں گرمی محسوس کر کے زیر سایہ آنے کی تعبیر غم سے نجات کی طرف مشیر ہے۔
(۲) گرمی کے موسم میں خواب میں سردی محسوس کرنا بہت زیادہ فوائد اور بڑی مقدار میں رزق اور عمدہ لباس کی علامت ہے۔
(۳) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ گویا اسے سردی لگ رہی ہے اور ساتھ ساتھ ہوا بھی چل رہی ہے تو تعبیر ہے کہ اس کو محتاجی پر محتاجی (ڈبل محتاجی) لاحق ہوگی۔
(۴) سرد موسم میں سردی محسوس کرنے کی کوئی خاص تعبیر نہیں، البتہ گرم موسم میں سردی لگنے کی تعبیر ایسے سفر سے کی جاتی ہے جو مکمل نہ ہو۔ اور کبھی چھپی ہوئی چیزوں کے ظاہر ہونے سے بھی اس کی تعبیر کی جاتی ہے۔
خواب میں گرمی دیکھنے کی تعبیر
khwab me garmi dekhne ki tabeer
(۱) سردی کے زمانے میں خواب میں گرمی محسوس کرنا عمدہ رزق اور نفیس قسم کے ملبوسات پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) گرمی کے موسم میں خواب میں گرمی محسوس کرنے کی تعبیرتعبیرِ مذکورہ کے خلاف ہے۔
(۳) اور خواب میں آگ یا چنگاری یا دھواں سینکنے کی تعبیر بادشاہ کے عمل میں کوشش کی وجہ سے محتاجی لاحق ہونے اور خوف کی علامت ہے۔
(۴) بھڑکتی ہوئی آگ سے گرمی حاصل کرنے کی تعبیر بادشاہ کے کام میں مصروف ہونے کی علامت ہے۔ اور چنگاری سے گرمی حاصل کرنا یتیم کا مال تلاش کرنے کی دلیل ہے۔ اور دھویں میں گھِر جانے کی تعبیر اپنے آپ کو بڑی پریشانی میں ڈالنے سے کی جاتی ہے۔