خواب میں طواف کرنا

Khwab me tawaf krna

(۱) اگر غلام خواب میں خود کو بیت اللہ کا طواف کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ آزاد ہو گا اور گناہ گار کا یہ خواب دیکھنا گناہ کے عذاب سے بچنے کی دلیل ہے اور غیر شادی شدہ کے لئے یہ خواب شادی کی علامت ہے اور آگے ترقی کرنے کی صلاحیت رکھنے والے کے لئے ترقی کرنے اور بلند مرتبہ پانے کی دلیل ہے، کبھی طواف کرنا اپنی نذر کو پورا کرنے پر دلالت کرتا ہے لقولہ تعالى: (وَلْيُوفُوا نُذُورَهُمْ وَلْيَطَّوَّفُوا بِالْبَيْتِ الْعَتِيقِ) ”اور چاہئے کہ وہ اپنی نذروں کو پورا کریں اور کعبے کا طواف کریں“۔

(۲) کسی نے خواب دیکھا گویا اس نے حج کیا اور طواف کیا تو یہ اس کے دین کی درستگی اور دین پر استقامت اور اس پر اللہ کی طرف سے اجر ملنے، خوف سے مامون ہونے اور قرض کی ادائیگی کی علامت ہے اور مسلمانوں کی امانتوں کی ادائیگی کی بھی دلیل ہے، اسی طرح طواف کبھی قسم کا کفارہ ادا کرنے یا نذر کو پورا کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے، کبھی طوافِ بیت اللہ کرنا کسی شریف حکمران کے معاملے میں شامل ہونے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top