خواب میں سیڑھی دیکھنے کی تعبیر

Khwab me seerhi stairs dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں سیڑھی دیکھنا اسبابِ علوم ورفعت اور دنیا وآخرت میں کامیابی کی دلیل ہے، کبھی اس کی دلالت املاک پر اور کبھی استدراج پر ہوتی ہے، کبھی اس کی دلالت مسافروں کی ایسی منازل اور پڑاؤ پر ہوتی ہے جہاں وہ مرحلہ وار اترتے ہیں اور ٹھہرتے ہیں اور کبھی زندگی کے دنوں پر اس کی دلالت ہوتی ہے۔

(۲) معروف سیڑھی کی تعبیر گھر کے خادم اور صاحبِ خانہ کے غلام اور کا تب سے کی جاتی ہے۔

(۳) کسی مریض کا خواب میں کسی مجہول سیڑھی پر چڑھ کر اخیر تک پہنچنا اور کسی بالا خانہ میں داخل ہونا اس کے مرنے اور مر کر جنت میں داخل ہونے کی دلیل ہے۔

(۴) بالا خانہ میں داخل ہونے سے روکا جانا مرنے کے بعد جنت میں داخل ہونے سے روکے جانے کی علامت ہے۔

(۵) خواب میں سیڑھی سے اتر نا مسافر کے لئے سفر سے واپس آنے کی علامت ہے۔

(۲) رئیس کے لئے یہ خواب دیکھنا ریاست سے اتر جانے اور عمل سے معزول ہونے کی دلیل ہے۔

(۷) اگر یہ خواب کسی سواری پر سفر کرنے والا دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ پیدل سفر کرے گا۔

(۸) اگر ایسا شخص خواب میں سیڑھی سے اترے جس کی بیوی بیمار ہے تو یہ اس کی وفات کی دلیل ہے، کوئی مریض شخص خواب دیکھے کہ وہ سیڑھی سے اتر کر کسی معروف جگہ یا اپنے اہل کے پاس یا اپنے گھر میں اترا ہے یا کسی بہت سارے بھوسے یا جو کے ڈھیر یا ایسی چیز کے پاس اترے جو اموالِ دنیا کی علامت ہیں تو وہ اپنی بیماری سے شفاء پائے گا اور ٹھیک ہوگا۔

(۹) اسی طرح مریض کا سیڑھی سے کسی انجان جگہ یا جانے پہچانے مردوں کے پاس اترنا بھی بیماری سے ٹھیک ہونے کی علامت ہے یا صاحبِ خواب کسی ایسے گڑھے یا گہرے کنویں میں گرے گا جہاں شیر اس کو پھاڑ دیں گے یا پرندے اچک لیں گے یا کسی کشتی میں سوار ہو گا اور کشتی بے قابو ہو کر ایسے نامعلوم مقام پر لے جائے گی یا ایسی سواری سے گرنے کی علامت ہے جس پر کجا وہ رکھا ہو۔

(۱۰) سیڑھی کی دلالت زندگی اور اترنے کی دلالت موت پر ہوتی ہے۔

(۱۱) صحیح اور تندرست شخص کا سیڑھی سے اترنا اس کی سرکشی یا کافر ہونے کی علامت ہے، لیکن جہاں اترا ہے وہ جگہ اگر مقامِ اصلاح ہے مثلاً مسجد، سرسبز کھیت، تازہ ہواؤں والی جگہ تو کفر وطغیان سے بچ جانے اور توبہ کی سعادت حاصل ہونے کی علامت ہے اور جس حالت پر ہے اس سے اترنے کی دلیل ہے۔

(۱۲) مکان صلاح کی بجائے کسی ڈراؤنی جگہ مثلا شیروں کے کچھار یا سانپوں کے بلوں کے قریب اتر نے، دنیاوی پریشانی میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے، سیڑھی کی ساخت کے لحاظ سے بھی تعبیر میں فرق آتا ہے۔

(۱۳) کچی اینٹوں سے بنی ہوئی سیڑھی کی تعبیر اچھی ہے اور پکی اینٹوں سے بنی ہوئی سیڑھی نا پسندیدہ ہے۔

(۱۴) بعض علماء نے کہا ہے کہ مٹی اور کچی اینٹ سے بنی ہوئی سیڑھی کی دلالت نیک اعمال پر ہوتی ہے چنانچہ پہلے زینہ کی دلالت نماز پر، دوسرے زینے کی روزے پر، تیسرے کی زکوۃ پر، چوتھے کی صدقہ پر، پانچویں کی حج پر، چھٹے کی جہاد پر اور ساتویں زینے کی دلالت قرآن پر ہوتی ہے۔

(۱۵) پکی اینٹ کی سیڑھی دیکھنا خیر کی علامت نہیں ہے۔

(۱۶) اسی طرح خواب دیکھنے والے کے اعتبار سے بھی تعبیر میں فرق آسکتا ہے چنانچہ کسی عہدے دار کے لئے مٹی کی سیڑھی دینی پختگی کے ساتھ رفعت کی دلیل ہے۔

(۱۷) پتھر کی بنی ہوئی سیڑھی اس کے لئے فسادِ قلب کے ساتھ رفعت کی علامت ہے اور لکڑی کی سیڑھی ریا اور نفاق کے ساتھ رفعت کی دلیل ہے۔

(۱۸) سونے کی سیڑھی حکومت، خوشحالی اور خیر پانے کی دلیل ہے۔

(۱۹) سونے کی سیڑھی زینوں کے بقدر باندیاں ملنے کی بشارت ہے۔

(۲۰) پیتل کی سیڑھی دنیاوی متاع کے حصول کی علامت ہے اور پیتل کی سیڑھی پر چڑھنا ایسا فہم اور ذہن حاصل ہونے کی علامت ہے کہ جس سے بلند مرتبہ تک پہنچا جائے  اور بعض علماء کی رائے کے مطابق سیڑھی کی دلالت ایک زاہد وعابد شخص پر بھی ہوتی ہے چنانچہ خواب میں اس کے قریب جانے والا رفعت اور نیک اعمال کی دولت سے بہرہ مند ہو گا۔

(۲۱) والی کے لئے تمام زینوں کی تعبیر ولایت ہے، کبھی سیڑھی چڑھنا خطرات کے مرتکب ہونے کی علامت ہوتا ہے۔

(۲۲) سیڑھی کے زینوں پر چڑھنے کا دشوار ہونا کاموں کی دشواری اور آسان ہونا کاموں کی آسانی کی دلیل ہے، عمارت کے ساتھ بنائی ہوئی سیڑھی امور کی آسانی کی علامت ہے اور لکڑی کی سیڑھی کا عمارت کے ساتھ بنا ہونا سیڑھی میں تبدیل ہو جانا امور میں ثابت قدم رہنے اور جس کام کو پوشیدہ رکھنا چاہتا ہو اس کے پوشیدہ رہنے کی دلیل ہے۔

(۲۳) سیڑھی پر سیڑھی چڑھنا زینوں کے بقدر عمر پانے کی علامت ہے اور کبھی سیڑھیوں کی تعبیر جنت کے درجات سے ہوتی ہے۔

(۲۴) پانچ زینوں والی سیڑھی پانچوں وقت کی نمازوں پر دلالت کرتی ہے چنانچہ ان میں کمی زیادتی ان نمازوں میں کمی زیادتی کی علامت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top