Khwab me pagal hone ki tabeer
(۱) کسی عارض کے بغیر جنون لاحق ہونا مالدار اور معزز ہونے کی دلیل ہے۔ اور دنیاوی خوشیوں کے متوجہ ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) اور کسی چیز کے چھونے کی وجہ سے مخبوط الحواس ہونا سود خوری کی دلیل ہے اور بعض علماء کے نزدیک جنون لاحق ہونا جنت میں داخل ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ کبھی جنون لاحق ہونا بقدرِ جنون مال ملنے اور برے قسم کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسراف کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے، بعض کے نزدیک اس کی دلالت میراث سے ملنے والے کپڑوں پر بھی ہوتی ہے اور بعض کے نزدیک حکومت کرنے کی اہلیت رکھنے والے کے لیے خواب میں مجنون ہونا حکومت ملنے کی دلیل ہے۔ اور بچے کا مجنون ہونا اس کے والد کے غنی ہونے پر دلیل ہے اور عورت کا مجنون ہونا خوشحالی کی علامت ہے اور کبھی خواب میں مجنون ہونا بیداری میں عاشق ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے اور کبھی اس کی دلالت درد دینے والی پٹائی پر ہوتی ہے اور مجنون ہونا اعمالِ صالحہ پر بھی دلالت کرتا ہے۔