Khwab me naiza baazi krna
(۱) خواب میں نیزہ بازی کرنا اترنے والی مصیبت کا مقابلہ مالی اور افرادی قوت سے کرنے کی دلیل ہے اور کبھی خواب میں نیزہ مارنا بیداری میں طعن فی الدین اور اہلِ خیر کا استہزا کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) کسی نے دیکھا گویا وہ کسی انسان کو اپنے نیزے یا تلوار یا لاٹھی سے مار رہا ہے تو تعبیر ہے کہ مارنے والا مارے جانے والے کو باتوں سے مطعون کرے گا اور نیزہ مارنے والا سرکش ہے اور سرکش ذلیل ہو گا۔
(۳) اور اگر مذکورہ اشیاء میں سے کسی طرف مارنے کے لئے اشارہ کیا لیکن مارا نہیں تو تعبیر ہے وہ بات کرنے کا ارادہ کرتے ہوئے بھی بات نہیں کر سکے گا۔
(۴) خواب میں لوگوں کو آپس میں اسلحہ لڑاتے ہوئے دیکھنا اس علاقے میں وباء ومرض پھیلنے کی دلیل ہے۔
(۵) خواب میں آپس میں قتل وقتال کرتے ہوئے دیکھنا اشیاءِ خورد ونوش کی قیمتوں میں گرانی کی علامت ہے اور بادشاہ سے لڑنے کی تعبیر قیمتوں میں ارزانی سے کی جاتی ہے۔