khwab me nafli sadqa dekhna
(۱) خواب میں نفلی صدقہ دیکھنے کی تعبیر دفعِ بلاء ہے، نیز یہ دلالت کرتا ہے مریض کی عافیت، رزق اور حصولِ خیر پر، صدقہ دلالت کرتا ہے صدقات، سچائی پر چونکہ لفظ صدق، صدقۃ سے بنا ہے آخر سے ”ۃ“ ہٹائی گئی تو صدق ہو گیا۔
(۲) اگر نا جائز چیز بطور صدقہ دی، مثلاً مردار یا شراب یا سڑی مردہ لاش تو دلیل ہے کہ یہ آدمی اپنے مال میں یا غیر کے مال میں بُرا تصرف کرے گا اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ یہ آدمی پے در پے برائیاں کرے گا، دھڑا دھڑ گناہ کرے گا۔
(۳) اگر خواب میں کوئی پاکیزہ چیز بطور صدقہ دی تو اس شخص کے مویشی میں برکت ہو گی اور یہی تعبیر اس صورت میں ہے اگر صاحبِ خواب باغ والا تھا۔
(۴) اگر دیکھا کہ کسی چور کو صدقہ دے رہا ہے تو علامت ہے کہ وہ چوری سے باز آ جائے گا کیونکہ صدقہ بعض مرتبہ حاسدین کے ذلیل وخوار ہونے پر دلالت کرتا ہے اور یہ دشمنوں کی ہلاکت کی علامت ہے چونکہ صدقہ سے شیطان خوار ہوتا ہے۔
(۵) خواب میں خفیہ طور پر صدقہ کرے تو اگر صدقہ دینے والا عاصی ہے تو اس کے گناہوں کی بخشش ہو گی اور اللہ تعالی اس کی توبہ قبول فرمائیں گے اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ بادشاہ یا علماء کا تقرب حاصل ہو گا، جس آدمی نے دیکھا کہ اس سے کوئی آدمی سوال کر رہا ہے تو اسے چاہیے کہ صدقہ کرے، اگر وہ عالم ہے تو لوگوں کو علم سکھائے گا چونکہ سائل در حقیقت طالب علم ہے۔
(۶) اگر وہ بادشاہ سے تو بہت ساری قوموں کی حکمرانی کرے گا، اگر وہ تاجر ہے تو بہت سے لوگ اس سے بیع میں نفع اٹھائیں گے یا کسی معاملے میں رہنمائی حاصل کریں گے، اگر وہ کاریگر ہے یا بازاری آدمی ہے تو کسی اجیر کو کوئی صنعت اور کام سکھائے گا۔
(۷) اگر کسی مسکین کو کھانا کھلایا اور وہ خوف زدہ ہے اسے امن حاصل ہو گا اور غموں سے چھٹکارا ملے گا۔
(۸) اگر کافر کو کھانا کھلایا تو دلیل ہے کہ کسی دشمن کو قوی کرے گا۔
(۹) مسکین کو اگر خواب میں دیکھا تو اس سے مراد صدقہ ہے، مسکین کو دیکھنا کبھی دلالت کرتا ہے تسبیح پر اور زیارتِ قبور پر اور نیک اعمال پر۔
(۱۰) صدق کی تعبیر ایمان ہے اور ایمان صدق ہے۔
(۱۰) اگر کسی نے دیکھا کہ کوئی کافر سچ بول رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ ایمان قبول کرے گا۔
(۱۱) جس شخص نے دیکھا کہ کوئی مؤمن ایمان قبول کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ سچ بولے گا، اس کی تعبیرات بالکل برعکس ہیں، خواب میں صدق کی تعبیر مکر وفریب سے نجات ہے اور بعض حضرات نے فرمایا کہ صدق کی تعبیر قلعہ ہے۔