khwab me murde ko khushbu lagane ki tabeer
(۱) غم زدہ کے لئے حنوط غم دور ہونے کی اور بد دین کے لئے دینی درستگی اور توبہ کی دلیل ہے۔
(۲) خواب میں حنوط خریدنے کے سلسلے میں کسی دوسرے سے مدد لینا اپنی ضرورتِ زندگی کے معاملے میں اس سے مدد لینے کی دلیل ہے۔
(۳) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے کسی مردہ شخص کے لئے حنوط خریدنے کے لئے کسی شخص سے مدد طلب کی تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب ایسے آدمی کے بارے میں بات کرے گا جس کے دین میں فساد واقع ہو گیا ہو اور دلیل ہے اس کے دینی یا دنیاوی فساد کے سلسلے میں اس کو نصیحت کرے گا یا دلیل ہے اپنی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اس سے کچھ مانگے گا یا علامت ہے کہ مشکل سے نجات دلانے کی درخواست کرے گا اس لئے کہ موت کی تعبیر فسادِ دین یا قید ہونے یا کسی بڑے گناہ میں شریک ہونے سے کی جاتی ہے اور حنوط میت کے جسم سے نجاست اور بدبو کو دور کرتا ہے۔
(۴) کافور کی تعبیر اچھی شہرت ہے، حنوط اچھی شہرت اور تزکیہ پر بھی دلالت کرتا ہے، کبھی اس کی دلالت بغیر بدلہ کے کسی سے احسان کا معاملہ کرنے پر ہوتی ہے۔