Khwab me munh se badbu smell ane ki tabeer
(۱) کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس کے منہ سے بدبو آنے لگی ہے تو یہ علامت ہے کہ وہ ایسی باتیں کرے گا جس میں اپنی تعریف کرے گااور تکبر میں مبتلا ہو گا اور اس وجہ سے شدت وعذاب میں مبتلا ہو گا۔
(۲) کسی نے خواب میں کسی دوسرے کے منہ کی بدبو سونگھ لی تو علامت ہے دوسرے سے کلام قبیح سنے گا۔
(۳) کسی نے دیکھا کہ اس کے منہ سے مسلسل بدبو آتی رہی تو دلیل ہے صاحبِ خواب فحش گو (گندی باتیں کرنے والا) ہے۔
(۴) کبھی منہ سے بدبو آنے کی تعبیر سخت دلی اور ظلم سے بھی کی جاتی ہے۔