خواب میں مچھلی دیکھنے کی تعبیر

khwab me machli fish dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں مچھلی قسم کی دلیل ہے، کبھی اس سے مراد صالحین کی جائے عبادت اور مسجد بھی ہوتی ہے، کبھی اس کا دیکھنا غم، سختی، زوالِ منصب اور مشکلات کو دیکھنا ہے۔

(۲) حضرت یونس علیہ السلام کی مچھلی کو خواب میں دیکھنا خائف کے لئے امن، فقیر کے لئے دولتمندی، مصیبت میں پھنسے ہوئے کے لئے چھٹکارے کی دلیل ہے۔

(۳) جبکہ بادشاہت کے لائق آدمی کے لئے بادشاہت کی دلیل ہے، یہی تعبیر حضرت یوسف علیہ السلام کی قید، اصحابِ کہف کے غار اور نوح علیہ السلام کے تنور کی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top