khwab me loha iron dekhne ki tabeer
فہرست
خواب میں لوہا دیکھنا
(۱) اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں لوہا ہے تو اسے مال وقوت حاصل ہوگا۔
(۲) اگر لوہا پیچھے کی جانب سے ہاتھ میں لیا ہے تو اسے ضعف کے بعد قوت حاصل ہو گی۔
(۳) اگر کوئی دیکھے کہ خواب میں لوہا کھاتا ہے تو اسے ہر جگہ فتح وکامرانی حاصل ہوگی۔
(۴) اگر دیکھے کہ روئی کے ساتھ لوہا کھاتا ہے تو وہ دھوکہ باز ہے اوراس کی معیشت کو خسارہ ہوگا۔
(۵) اگر دیکھے کہ لوہے کو دانتوں سے چبا رہا ہے تو اس کی قوم کو شان وشوکت کے بعد نقصان پہنچے گا۔
(۶) اگر کوئی دیکھے کہ اسے لو ہے یا سیسے یا سونے کا ڈھیر ملا ہے تو اس کی دنیاوی بھلائی اور جس کام کے پیچھے لگا ہوا ہے اس میں قوت کی طرف اشارہ ہے۔
(۷) اگر کوئی دیکھے کہ اس کے لئے لو ہا نرم ہو گیا ہے تو دلیل ہے اسے بادشاہت اور وسیع رزق حاصل ہوگا۔
(۸) اگر کوئی دیکھے کہ اس نے لوہے یا تابنے کو پگھلا کر ایک سانچہ بنایا ہے تو یہ ناممکن کام کے ہو جانے پر دلیل ہے، اگر دیکھے کہ لوہا پگھلا رہا ہے تو دلیل ہے لوگ اس کی غیبت کریں گے اور اسے برا بھلا کہیں گے۔
(۱۰) اگر دیکھے کہ لوہے سے کوئی چیز بناتا ہے تو یہ اسے نفع اور قوت حاصل ہونے کی طرف اشارہ ہے، کلہاڑا کلہاڑی وغیرہ انسان کے خادم اور نوکر پر دلالت کرتے ہیں۔
(۱۱) چنانچہ اگر ان میں کوئی نقص یا خوبی دیکھے تو اس کے خادموں میں نقص یا خوبی پر دلیل ہے۔
(۱۲) اگر کوئی شخص خواب میں سونے کا مالک ہوا تو اسے مشقت کے بعد رزق حاصل ہوگا۔
خواب میں لوہے کا بڑا ٹکڑا دیکھنا
خواب میں لوہے کا بڑا ٹکڑا دیکھنا صبر اور کاموں میں ثابت قدمی پر دلالت کرتا ہے اور برائی اور جھگڑوں پر بھی دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ ان چیزوں پر دلالت کرتا ہے کہ جن کو روندا جاتا ہے اور ان کے ذریعہ مقصد پر پہنچا جاتا ہے جیسے پل، سواری اور گاہی ہوئی چیز۔
خواب میں لوہار دیکھنے کی تعبیر
Khwab me lohaar black smith dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں لوہار کو دیکھنا ہیبت والے عظیم اور قوی بادشاہ کو دیکھنا ہے جو اپنے کام باریک بینی سے انجام دیتا ہو۔
(۲) کبھی لوہار سے مراد ملک الموت اور لوہے سے مراد اس کی قوت ہوتی ہے، اللہ تعالی فرماتے ہیں ”اور ہم نے لوہا اتارا اس میں سخت قوت اور لوگوں کے لئے نفع ہے“ اس آیت میں نفع سے مراد برتن اور وہ چیزیں ہیں جو انسان لو ہے سے بناتا ہے جیسے کلہاڑا، تلوار اور چھری وغیرہ۔
(۳) اگر لوہار خود کو اپنی مرضی کی چیزیں بناتے ہوئے دیکھے تو اس کی ملاقات عظیم بادشاہ سے ہوگی۔
(۴) اگر کوئی شخص خود کو خواب میں دیکھے کہ وہ لوہار ہے اور لوہے کو نرم کر کے اس سے آلات بنا رہا ہے، اگر وہ شخص بادشاہ کے خاندان سے ہے یا اس کے آباء واجداد میں کوئی بادشاہ گذرا ہے تو اسے بادشاہت ملے گی، اس کے ضعف پر نظر نہ ڈالی جائے بلکہ اس کے اعداد کی وجہ سے اس کے خواب کی یہی تعبیر ہو گی۔
(۵) اگر خواب میں نا معلوم لو ہار دیکھے تو اس کی لوہے پر قدرت کے بقدر عظمت والے بادشاہ کو دیکھے گا، لوہے کو دیکھنا شرور، تنگی اور کام نہ کر سکنے پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اس کا دیکھنا مشکل کام کی آسانی پر بھی دلیل ہوتا ہے، کبھی اس سے مراد جہنمیوں جیسے برے عمل کرنے والا شخص بھی ہوتا ہے۔
(۶) اگر خواب میں کہا جائے کہ فلاں یا فلاں کا کام لوہار کی طرف لے جایا گیا ہے تو دلیل ہے وہ کسی مصیبت میں گرفتار ہو گا اور بادشاہ یا اس کے حواریوں کی پناہ حاصل کرے گا، ورنہ اسے کسی ایسے آدمی کی صحبت حاصل ہوگی جس سے اس کو کچھ نفع حاصل نہ ہو گا، بالخصوص اگر دھواں یا چنگاریاں اس کی آنکھ، کپڑوں یا چادر تک پہنچی ہوں۔
( ۷) اگر کوئی شخص خواب میں لوہار کے پاس جاتا ہے تو اس کے مناسب حال اسے کچھ حاصل ہوگا۔
(۸) خواب میں لوہار سے مراد ہر وہ آدمی ہو سکتا ہے جس کی زندگی آگ کے کاموں میں گزرتی ہو جیسے باورچی، نان بائی اور تانبے کا کام کرنے والا۔
(۹) کوئی شخص خواب میں لوہار کے قریب جا کر بیٹھا اگر بیمار یا مردہ ہے تو آگ میں داخل ہو گا، خصوصاً جبکہ اس کا چہرہ یا کپڑے کالے ہو گئے ہوں، ور نہ قید میں داخل ہوگا کیونکہ عرب جیل کے داروغہ کو بھی حداد (لوہار) کہتے ہیں۔