خواب میں لوڈر گاڑی دیکھنا

Khwab me loader car dekhna

(۱) خواب میں سامان لادنے کی گاڑی صاحب خواب کی زندگی کی تدبیر کی علامت ہے اس لئے کہ اس پر بہت سی چیزیں لدی ہوئی ہوتی ہے جنہیں وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتی ہے ۔

(۲) اگر خود کو اس سواری پر سوار دیکھے اور اس سواری کے نیچے بہت سے افراد ہوں تو صاحب خواب بہت سے افراد کی دیکھ بھال کرے گا یا اس کی نیک صالح اولاد پیدا ہوں گی۔

(۳) اگر اس کو مسافر دیکھے تو سفر میں ستی کی علامت ہے۔

(۴) یہ گاڑی سوار کے لئے مجھی بادشاہ کی جانب سے عزت شرافت اور باعث کرامت ہے۔

(۵) اگر دیکھے کہ اس گاڑی پر سوار ہے اور گاڑی اسے لے جارہی ہے تو ایسا شخص بادشاہ کی اتباع کرے گا اور اس گاڑی پر قدرت کے بقدر بادشاہ سے نفع حاصل کرے گا۔

(۶) اگر دیکھے کہ ایسی گاڑی پر سوار ہے اور سامان اُٹھایا ہوا ہے اور اس پر اس انداز میں نہیں بیٹھا کہ جیسے دیگر سواریوں پر بیٹھتا ہے تو غم اور پریشانی لاحق ہونے کی علامت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top