خواب میں خوشبو دیکھنا

Khwab me khushbu dekhna

(۱) اس کی تعبیر اچھی تعریف ہے اور جب دیکھے کہ دھواں سے بو آ رہی ہے تو حسنِ ثناء کے ساتھ ساتھ خوف کی علامت ہے۔

(۲) اور بیماروں کے حق میں ان کی موت کی دلیل ہے۔

(۳) عورت نے خواب میں دیکھا کہ وہ خوشبو لگا رہی ہے تو علامت ہے کہ وہ کوئی اچھا کام کرے گی۔

(۴) اگر وہ عورت کنواری ہے تو بیاہی جائے گی۔

(۵) نیز خوشبو استعمال کرنا مردوں کے حق میں تعریف، حسن اور ذکرِ جمیل ہے۔

(۲) اگر کسی لٹیرے یا دھوکہ باز نے خوشبو استعمال کی تو دلیل ہے کہ وہ تائب ہو گا یا باز آ جائے گا چونکہ اچھی خوشبو اپنے استعمال کرنے والے کے اچھا ہونے کی علامت ہوتی ہے۔

خواب میں مہنگی خوشبو لگانا

Khwab me mehengi khushbu perfume lagana

(۱) خواب میں اگر کوئی دیکھے کہ اس نے مہنگی خوشبو لگائی ہے تو یہ دلیل ہے کہ اسے لوگوں کی جانب سے اچھی تعریف حاصل ہو گی، بسا اوقات خواب میں اچھی خوشبو لگانا حج کرنے اور اولاد نرینہ حاصل ہونے کی بھی علامت ہوتا ہے۔

(۲) جو شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے مہنگی خوشبو لگائی ہے بادشاہ کے گھر میں ہے تو علامت ہے تہمت کی وجہ سے اسے غم کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ تہمت ایسے آدمی کی طرف سے لگے گی جو مرتبہ میں اس سے بلند ہے، فرمانِ خداوندی ہے: (من یغلل یأت بما غل یو م القیامۃ) الآیۃ ” جو خیانت کرے گا وہ قیامت کے دن اس خیانت کے ساتھ آئے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top