خواب میں سبز خوشہ یا بالی دیکھنے کی تعبیر

khwab me khosha spike of plant dekhna

(۱) اس کو خواب میں دیکھنا کسی اکٹھے مال پر دلالت کرتا ہے جو کہ کئی گنا ہو جاتا ہے۔

(۲) جو خوشہ کہ سبز ہو اور ٹہنی پر کھڑا ہو تو وہ رزق اور خوشحالی کی بشارت ہے۔

(۳) خشک قحط اور خشک سالی کی علامت ہے۔

(۴) بعض دفعہ گندم کا خوشہ سختی اور شدت پر دلالت کرتا ہے جیسا کہ ہر سنبل اجر کی زیادتی کی علامت ہے اور بعض دفعہ خوشے دنیا کے سالوں اور مہینوں پر اور دنوں پر بھی دال ہوتے ہیں اور بعض دفعہ دنیا کے احوال خزانوں اور دفن شدہ چیزوں پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) اکٹھے خوشے جو کسی آدمی کے ہاتھ میں ہوں یا کھلیاں میں یا کسی برتن میں ہوں تو اس سے مراد مال ہوتا ہے کہ جس کو اس کا مالک دوسروں کی کمائی سے پاتا ہے یا علم جسے حاصل کرتا ہے اور جس نے مختلف خوشے چنے کسی کھیت سے کہ جس کے مالک کو وہ جانتا ہو تو وہ اس سے متفرق مال پائے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top