Khwab me khandaq dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں خندق سے مراد وہ لشکر ہوتا ہے جو شہر اور ملک کی حفاظت کرے، کبھی اس سے فدیہ بھی مراد ہوتا ہے جو شہر والے دشمن کو دے کر گلو خلاصی کراتے ہیں۔
(۲) اگر قلعہ بادشاہ پر دلالت کرے گا تو لشکر سے مراد اس کے آدمی اور اس کا مال ہو گا، اگر قلعہ سے مراد علم ہے تو خندق سے مراد علم کے محافظ علماء ہیں، اگر قلعہ سے مراد عورت ہے تو خندق سے مراد اس کا ولی، اگر قلعہ سے مراد لڑکا ہے تو خندق سے مراد اس کے والدین ہوں گے۔
(۳) اگر کوئی قلعہ یا شہر بغیر خندق کے دیکھے تو وہاں کے باسی حرام کام میں مبتلا ہوں گے مثلاً زکوۃ ادا نہ کرنا، مال ضائع کرنا، لشکر کا شراب نوش ہونا اور علم سے دور ہونا، دشمنوں کا اجتماع کرنا یا برائیوں کا حکم دینا اور اچھائیوں سے روکنا۔