خواب میں کپڑے کا تاجر دیکھنے کی تعبیر

Khwab me kapro ka tajir dekhne ki tabeer

(۱) کسی نے دیکھا کہ وہ خواب میں کپڑا فروخت کر رہا ہے لیکن اس کی قیمت وصول نہیں کی تو دلیل ہے کہ وہ بڑا عظیم آدمی بنے گا، لوگوں میں اس کی کارکردگی کی شہرت ہو گی، اور لوگوں پر اس کا احسان ہوگا۔ لوگوں کو دینی ودنیاوی رہنمائی کرے گا۔

(۲) اگر دیکھے کہ وہ کپڑا بیچ رہا ہے اور اس کا شمن دراہم کی صورت میں وصول کر رہا ہے تو اس کی تعبیر بھی وہی ہو گی جو اوپر بیان ہوئی ہے لیکن یہ سارے کام ریا کے لیے ہوں گے اور ایسا کام کرے گا جس سے سارے اعمال کا اجر ختم ہو گا۔

(۳) اور اگر وہ ثمن دینار کی صورت میں وصول کرے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ احسان کا معاملہ بھی کرے گا اور ناپسندیدہ کام بھی انجام دے گا۔

(۴) بعض علماءِ تاویل کا کہنا ہے کہ خواب میں وزن کرنا رشوت اور تاوان کی نشانی ہے۔

(۵) خواب میں کپڑے کے تاجر سے ملاقات فقر کے بعد غنا اور رزق کی دلیل ہے اگر غیر شادی شدہ شخص کپڑا فروخت کرنے والے سے خواب میں ملاقات کرے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ شادی کرے گا۔

خواب میں پرانے کپڑوں کے تاجر کو دیکھنے کی تعبیر

khwab me purane kapre ke tajir ko dekhna

اس کو خواب میں دیکھنا باطل اور خرافات جاننے والے پر دلالت کرتا ہے اور اس کا دیکھنا اُسی پر بھی دلالت کرتا ہے جس پر جو ہری دلالت کرتا ہے ہیروں اور پتھروں کی قسم سے جیسے سنگِ سلیمان اور مرجان اور عقیق وغیرہ۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top