خواب میں کدو دیکھنا

khwab me kaddu gourd dekhna

(۱) خواب میں کدو کی دلالت عالم یا بلند پایہ کم فیس والے ڈاکٹر اور حکیم پر ہوتی ہے اور ایسے طبیب پر بھی ہوتی ہے جو لوگوں کے زیادہ قریب ہو۔

(۲) اگر خواب میں مریض نے کدو دیکھا تو اس کی شفاء کی دلیل ہے، کد و تعبیر کے اعتبار سے پکائی جانے والی چیزوں میں سب سے افضل ہے۔

(۳) اگر کوئی شخص خواب میں پکا ہوا کدو کھائے تو اس کی گم کردہ متاع دینی یا دنیاوی، مالی ہو یا جانی، دوبارہ اس کو مل جائے گی۔

(۴) اگر کسی نے خواب میں کچا کدو کھایا تو اس کو جنوں کی طرف سے خوف پہنچے گا یا جھگڑا کرنے والے انسان کی طرف سے خوف پہنچے گا۔

(۵) اگر کوئی شخص کدو کے سائے میں بیٹھا تو اس کی وحشت دور ہو گی اور وہ مانوس ہو گا، بعض نے کہا ہے کہ کدو کا پودا ایسے فقیر آدمی کی علامت ہے جس کے پاس کچھ بھی نہ ہو۔

(۶) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ خواب میں تربوز کے کھیت سے کدو چن رہا ہے تو دلیل ہے وہ مرض سے نجات پائے گا۔

( ۷ ) اگر کوئی شخص پکا ہوا کدو کھائے تو دلیل ہے کہ کدو کھانے کے مقدار میں علم حاصل کرے گا یا متفرق خبروں کو جمع کرے گا اور کدو دیکھنا غم اور مصیبت، زندگی کے تنگ ہونے، مرض میں مبتلا ہونے اور قید خانہ پر بھی دلالت کرتا ہے اور کبھی اس کا کھانا ذہن کی اصلاح اور فطین ہونے کی دلیل ہے۔

(۸) کدو کے برتنوں کی دلالت جلیل القدر، نفع مند پاکدامن، صاف دل، خوبصورت عورتوں پر ہوتی ہے، خواب میں کدوکھانا آپس میں جھگڑنے اور شرارت کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۹) اگر کسی نے خواب میں مسالے میں پکا ہوا کدو کھایا تو غم اور حزن کی دلیل ہے۔ (۱۰) اگر بغیر مسالے والے کدو کھائے تو حصولِ رزق کی دلیل ہے اور کبھی اس کی دلالت گم شدہ چیز کے ملنے پر بھی ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top