خواب میں کبوتر دیکھنے کی تعبیر

khwab me kabootar pigeon dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں کبوتر کی تعبیر امانت دار، پیغام رساں، سچا دوست، ساتھی اور غم خوار ہے، کبھی اس سے پاک دامن، راز دار، بال بچوں کی جانفشانی سے تربیت کرنے والی بیوی مراد ہوتی ہے،  گاہے اس کی دلالت اہل وعیال والی عورت پر اور کبھی کثیر نسل مرد پر ہوتی ہے جو اپنے گھر ہی میں مگن رہتا ہو۔

(۲) کبھی کبوتر کی دلالت موت پر نوحہ کرنے والیوں پر بھی ہوتی ہے۔

(۳) پالتو کبوتری خوبصورت عربی عورت ہے، اس کے انڈے لڑکیاں اس کے پرلڑکے ہیں،  اگر کوئی شخص کسی کی کبوتری دیکھے تو وہ زانی مرد ہے، اگر کوئی شخص کبوتریوں کو دانے کی طرف بلائے تو وہ عورتوں کو برائی میں لگائے گا، کبوتری کا غٹرغوں مرد کے عورت پر ظلم کا اشارہ ہے۔

(۴) سفید کبوتر کی تعبیر دین ہے۔

(۵) سبز کبوتر کی تعبیر تقوی ہے ۔

(۶) سیاہ کبوتر کی تعبیر بُرائی ہے ۔

(۷) سفید اور کالی ڈبیوں والے کبوتر زیادہ میل جول رکھنے والے آدمی ہیں۔

(۸) اگر کبوتری اس کے پاس سے اڑی اور واپس نہیں آئی تو دلیل ہے وہ اپنی عورت کو طلاق دے گا یا اس کی وفات ہوگی۔

(۹) اگر دیکھے کہ اس کی بہت سی کبوتریاں ہیں تو اس کی بہت سی بیویاں اور لونڈیاں ہوں گی جنہیں وہ نان نفقہ نہیں دے گا۔

(۱۰) اگر کبوتری کے پر کاٹے تو وہ اپنی بیوی کو گھر سے نہ نکلنے کی قسم دے گا یا بیوی سے اس کا بچہ پیدا ہو گا۔

(۱۱) خواب میں کبوتری عربی لونڈی پر دلالت کرتی ہے، امام ابنِ سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کبوتری دور سے آنے والی خبر کی دلیل ہے یا محبوبہ ہے خواہ آزاد ہے یا لونڈی۔

(۱۲) کبوتروں کی جماعت ریاست ہے جو دیکھنے والے کو ملے گی اگر وہ ان کا مالک بنا ہو۔

(۱۳) اگر کوئی شخص خواب میں کبوتری ذبح کرے تو اپنی باکرہ لونڈی سے جدا ہو گا۔

(۱۴) اکیلی کبوتری لونڈی سے پیدا ہونے والے لڑکے کی دلیل ہے۔

(۱۵) خواب میں کبوتری کا گوشت کھانا خادموں کا مال کھانا یا دلال بننا ہے۔

(۱۲) کبوتروں کو اپنے چوزوں کے ساتھ دیکھنا باندیوں کو ان کی اولاد کے ساتھ مقید کرنے کی دلیل ہے۔

(۱۷) اگر کوئی خواب میں بہت سے کبوتر شکار کرے تو اسے معزز لوگوں سے مال حاصل ہوگا،  بعض حضرات کہتے ہیں کہ کبوتر کو دیکھنے والا اللہ تعالیٰ سے جو دعا کرے گا قبول ہوگی۔

(۱۸) اگر گھر میں کبوتری دیکھے اور خواب دیکھنے والا غیر شادی شدہ ہے تو خوبصورت محبت کرنے والی عورت سے شادی کرے گا اور گھر کی بڑی (عورت) اس کی بیوی کے موافق ہوگی ۔

(۱۹) اگر دیکھے کہ کبوتری نے اس پر چھلانگ لگائی یا اسے لے کر اُڑی تو اسے مسرت مال ودولت اور نعمت حاصل ہوگی۔

(۲۰) جو آدمی خواب میں کبوتری بن جائے تو اشارہ ہے وہ دشمن کا مال کھائے گا، کبھی کبوتری سے مراد آنے والا خط یا خبر ہوتی ہے اس لئے کہ کبوتر خط لے جاتے تھے۔

(۲۱) اگر کوئی شخص تنگی میں یا اپنے کسی عزیز کے غائب ہونے کی حالت میں کبوتری دیکھے تو یہ اس کے لئے خوشخبری ہے الا یہ کہ خواب دیکھنے والا مریض ہو۔

(۲۲) اگر کبوتری مریض پر گرے کیونکہ اس صورت میں اس کی دلالت اس کی موت پر ہو گی بالخصوص اگر کبوتری یمامہ کی ہو اور خواب میں اس کے سر کے قریب روئے، کبھی کبوتری سے مراد بیٹی ہوتی ہے، تعبیر کے لحاظ سے سبز کبوتر افضل ہے۔

(۲۳) اگر کوئی شخص کبوتری کی آنکھ میں عیب دیکھے تو اس کی بیوی کے دین یا اخلاق میں عیب ہے۔

(۲۴) اگر کوئی شخص کبوتری پر تیر اندازی کرے تو دلیل ہے اپنی عورت پر تہمت لگائے گا یا قطع کلامی کرے گا۔

(۲۵) اگر کسی کو کبوتری سے انڈے حاصل ہوئے تو اسے اپنی بیوی سے مال یا بیٹیاں حاصل ہوں گی۔

(۲۶) اگر کوئی شخص خواب میں پالتو کبوتروں کا شکار کرے تو عورتوں سے حرام کاری کرے گا۔

(۲۷) کبوتری یا کسی دیگر پرندے کو قید کرنا اپنی بیوی کو کچھ سکھانا اور اس کی تلقین کرنا ہے۔

(۲۸) اگر کسی نے کبوتری کو اپنے سر، کندھے پر یا گردن سے لپٹا دیکھا تو ایسے عمل کی دلیل ہے جو اس کے اور اللہ کے مابین ہے۔

(۲۹) اگر پرندہ سیاہ بدصورت ہو تو برے عمل اور فسادِ دین کا خطرہ ہے۔

(۳۰) اگر سفید خوبصورت ہو تو حسنِ عمل اور صلاحِ دین کی دلیل ہے، اگر کسی نے کبوتر کو زخمی کیا یا اس کا گوشت حاصل کیا تو اسے بہت سے مال ودراہم حاصل ہوں گے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top