Khwab me injeer fig dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں انجیر ملنا صاحبِ خواب کے لئے مالی خوشحالی کی دلیل ہے۔
(۲) درختِ انجیر ایک ایسے مالدار اور غنی آدمی پر دلالت کرتا ہے کہ جس کے پاس دشمنانِ اسلام پناہ لیں گے۔ اس لئے کہ سانپ انجیر کے درخت کے پاس پناہ لیتے ہیں اور پھلوں میں کوئی پھل اس کے برابر نہیں۔
(۳) کسی نے دیکھا وہ انجیر کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی نسل کثیر ہو گی۔
(۴) بعض معبرین کی رائے ہے کہ انجیر ملک عراق سے ملنے والے رزق پر دلالت کرتا ہے اور ایسا مال ہے کہ جس سے صاحبِ مال بلا تعب خوشحال ہوگا اور اس کے اوپر مال کا اثر ظاہر ہوگا۔
(۵) تھوڑے انجیر کھانا بلا تکلیف رزق ملنے کی دلیل ہے۔
(۶) ایک انجیر جو کھایا جائے یا لیا جائے ایک ہزار دینار یا دس ہزار (10,000) درہم ملنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۷) بعض علماءِ تعبیر کا کہنا ہے انجیر عین مال کی علامت ہے۔
(۸) بعض کی رائے ہے کہ انجیر کا پھل اور اس کے پتے غم وحزن اور ندامت کی علامت ہیں جو اس کو کھائے گا غم میں مبتلا ہو گا۔
(۹) اور بعض کی رائے ہے تین کی تفسیر صلحاء اور خیار الناس، رزق فرحت وسرور نعمت سے کی جاتی ہے۔
(۱۰) انجیر کے موسم میں کالے رنگ کے انجیر خیر کی علامت اور سفید رنگ کے اس سے بھی بہتر ہے۔
(۱۱) اگر خواب میں انجیر دیکھے اور موسم انجیر کا نہ ہو تو یہ علامتِ حسد ہے جو صاحبِ رؤ یا کو لاحق ہو گا۔
(۱۲) انجیر کھا نا قسم کھانے پر دلالت کرتا ہے اور کبھی غم واندوہ کی علامت ہوتا ہے اور کبھی اعلیٰ محل سے نکل کر ادنی محل کی طرف خروج کی نشانی ہوتا ہے۔
(۱۳) کبھی انجیر ندامت پر دال ہوتا ہے جیسے کہ خواب میں نادم ہونا انجیر کھانے کی علامت ہے۔