Khwab me hazrat yaqoob Jacob AS ko dekhne ki tabeer
(1) کسی نے خواب میں حضرت یعقوب علیہ السلام کی زیارت کی تو اس کو ظاہری قوت اور نعمت ملے گی اور ازواج اور غالب ہونے والی طاقتور اولاد سے سرفراز ہو گا، مگر ان میں سے بعض کی طرف سے اس کو غم پہنچے گا لیکن پھر وہ غم دور ہوگا۔ اور پھر اپنی پسند کے مطابق اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہو جائیں گی۔
(۲) اگر کسی نے خواب میں حضرت یقعوب علیہ السلام کی زیارت کی تو وہ اپنی طاعت اور عبادت کی بنا پر اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کر ے گا، اور مسکینوں پر صدقہ کرے گا، اور اس کو غم پہنچے گا، اور بھائیوں کی طرف سے اس کو تکلیف پہنچے گی ۔ اور کبھی یہ خواب نظر ختم ہو کر پھر بینائی نصیب ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) اگر خواب دیکھنے والے کا کوئی بیٹا غائب ہو تو یہ اس کے صحیح سالم لوٹنے کی دلیل ہے ۔
(۴) کوئی گم ہو یا دین سے گمراہ ہو اور مذکورہ خواب دیکھے تو ان سب کے درست ہونے کی علامت ہے۔ اور کبھی خواب میں حضرت یعقوب علیہ السلام کو دیکھنا مرض لاحق ہونے یا کسی پریشانی میں مبتلا ہونے یا بچے کی وجہ سے آزمائش کا شکار ہو کر پھر انجام کار درست ہونے پر دلالت کرتی ہے۔
اور کبھی ان کی زیارت کرنا اہل و اولاد کے گم ہونے اور غم پہنچنے پر بھی دلالت کرتی ہے۔ کبھی حضرت یعقوب علیہ السلام کو دیکھنا خواب دیکھنے والے کے مال و اولاد کے متعلق سازش کرنے والے پر دلالت کرتا ہے ۔
اور کبھی ان کی زیارت بینائی کمزور ہونے کے بعد دوبارہ بحال ہو نے پر بھی دلالت کرتی ہے۔ اور بھی دوستوں کے ساتھ یکجا ہونے، مصائب سے چھٹکارا پانے، اور معاملہ کے سلامتی کی طرف جانے پر بھی دلالت کرتا ہے ۔
اور ان کی زیارت مندرجہ ذیل پر بھی دلالت کرتی ہے: خوابوں کی تعبیر بتانے والا، عظیم مال سے انکار، ضائع شدہ کا موجود ہونا، موجود کا ضائع ہونا، مال و اولاد اور ازواج کے اعتبار سے انجام کا درست ہونا ۔