Khwab me hawa chorna fart krna
(۱) خواب میں پاد مارنا، ہوا خارج کرنا یا ریح خارج کرنا فضول گوئی یا گوز مارنے والے پر نزولِ عذاب کی دلیل ہے۔
(۲) اور گوز مارنا جماعتوں کے متفرق ہونے، بری خبر آنے پر بھی دلالت کرتا ہے اور اس کی دلالت حماقت پر بھی ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت جھوٹ، فحش گوئی یا پٹتے وقت کی آواز پر بھی ہوتی ہے۔
(۳) خواب میں آواز کے ساتھ ہوا خارج کرنا بیداری میں بری بری باتیں کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۴) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ لوگوں کے مجمع میں ہے اور بلا ارادہ اس سے ہوا خارج ہوئی تو تعبیر ہے کہ غم وتنگی سے کشادگی کی طرف آئے گا مگر اس میں کچھ مشقت ہو گی۔
(۴) اگر با ارادہ جان بوجھ کر زور دار آواز سے ہوا خارج کی اور اس سے بدبو بھی پھیل گئی تو تعبیر ہے وہ کوئی قبیح کلام بکے گا یا دلیل ہے وہ ایسا ناشائستہ کام کرے گا جس سے اس کو بقدرِ بدبو بدنامی ہو گی اور بقدرِ آواز اس کی برائی ہو گی۔
(۵) اگر اس میں بدبو بغیر آواز کے ہوتو یہ دلیل ہے بغیر تشنیع کے بری شہرت کی۔
(۶) کسی غم میں مبتلا قوم کے درمیان خواب میں ہوا خارج کرنا اس غم سے نجات پانے کی طرف اشارہ ہے۔
(۷) اگر صاحبِ خواب تاجر ہو تو تجارت میں منافع کمائے گا اور اگر تنگی میں ہو تو آسانی ہو گی۔
(۸) بمشکل ہوا خارج کرنا ایسا کام کرنے کی طرف اشارہ ہے جو اس کے بس سے باہر ہو۔
(۹) سہولت کے ساتھ ہوا خارج کرنا کسی کام کو آسانی سے سر انجام دینے کی دلیل ہے۔
(۱۰) کسی نے دیکھا کہ وہ ہوا خارج کرنا چاہتا ہے اور ہوا اس کے ارادے کے مطابق خارج بھی ہو گئی تو تعبیر ہے وہ اپنے سفر میں عزت ورفعت پائے گا مگر اس کے کام متفرق ہوں گے اور اس کے غم دور ہوں گے اور صحیح سالم سفر سے واپس آئے گا، خواب میں براستہ منہ ہوا خارج کرنا کلام میں لغزش کرنے یا اس کے منہ میں کوئی آفت آنے کی دلیل ہے جس کی وجہ سے وہ بدنما لگے۔
خواب میں بغیر آواز پادنا
khwab me bagher awaz ke paadna
(۱) خواب میں پھسکی مارنا ہوا خارج کرنے، بری بات اور ذلت میں واقع ہونے کی علامت ہے۔
(۲) اگر کسی نے خواب میں کسی غیر کی ریح کی بدبو سونگی تو اس کو غم در پیش ہو گا، اگر کسی نے خواب میں ریح خارج کی تو اس کو غم نصیب ہو گا، اگر یہ لوگوں کے درمیان ہو تو اسے اور جس نے بھی بدبو محسوس کی ہے اسے غم نصیب ہو گا۔
(۳) اگر کوئی خواب میں نماز کے اندر بلا بدبو کے ہوا خارج کرے تو وہ حاجت مند ہے، اس حاجت کو پورا کرنے کے لئے پکارے گا اور بات کرے گا لیکن ذلت اٹھائے گا اور یہ معاملہ اس کے لئے مشکل ہو گا۔
(۴) ہوا خارج کرنا راز کے افشاء ہونے اور باطن سے کینہ اور حسد کے ختم ہونے پر دلالت کرتا ہے اور مشقت کے بعد راحت ملنے پر دلالت کرتا ہے اور قرض کے ادا کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے، کبھی اس کی بو سونگھنا سر میں درد اور نزلہ اور بے فائدہ خبروں پر دلالت کرتا ہے۔
(۵) اگر کسی نے دیکھا کہ پاک ہونے کے بعد ہوا نکلی ہے اگر اس نے وعدہ کیا ہے تو وہ وعدہ خلاف ہو گا اور قسم میں حانث ہو گا الا یہ کہ وہ دوبارہ پاکی حاصل کرے تو وہ وعدہ کی پاس داری کرے گا یا اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے گا۔
(۶) اگر کسی نے بغیر پاکی کے ہوا خارج کی تو کلام کرنے کی دلیل ہے یا ایسا مال ہے جس میں خیر نہیں ہو گی۔
(۷) اگر کسی نے اپنے گھر میں ریخ خارج کی تو ان کے اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ بات جاری ہو گی، جب بھی اس سے بدبو آئے یہ دل کے برے ارادوں کی طرف نشاندھی ہے۔