خواب میں ہوا دیکھنے کی تعبیر

Khwab me hawa air dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں خود کو آسمان و زمین کے درمیان ہوا پر قائم دیکھنا بادشاہ کی طرف سے ایسی عزت و قدرت ملنے پر دلالت کرتا ہے جو جلد فناء ہو جائے ۔

(۲) اگر صاحب خواب خواہشات کا متمنی ہو تو اس کے خواب کی کوئی تعبیر نہیں ہوتی ۔ ہوا پر چڑھے بغیر عرضاً چلنا عزت و مال کی اہلیت رکھنے والے کے لیے عزت و مال حلال ملنے کی دلیل ہے، ورنہ یہ خواب سفر کی دلیل ہے۔

(۳) خواب دیکھا کہ وہ آسمان وزمین کے درمیان ہوا میں معلق ہے تو دلیل ہے اس کا دل مشغول ہے اور اسے معلوم نہیں کہ کیا کرے گا ۔

(۴) اگر صاحب مرتبہ و صاحب عزت شخص خواب میں خود کو ہوا سے نیچے گرتا ہوا دیکھے تو وہ اپنی عزت و مرتبہ سے گر جائے گا ۔

(۵) اگر غیر معزز شخص دیکھے تو وہ اپنی امید پوری نہ کر سکے گا۔

(۶) بعض معبرین کے قول کے مطابق غمزدہ کے لیے ہوا سے نیچے گرنا غم سے خلاصی پر دلالت کرتا ہے۔

(۷) سفر کا ارادہ کرنے والے کے لیے اور ایسے شخص کے لیے جس کا صنعت سے تعلق ہو خواب میں صاف و شفاف ہوا د یکھنا خیر کی علامت ہے۔ اور کبھی ہوا کی تعبیر نفسانی خواہشات سے بھی کی جاتی ہے۔

(۸) خواب میں ہوا کی مخالفت کرنا جنتی ہونے کی بشارت ہے ۔

(۹) ہوا کے مطابق چلنا دینی معاملے میں کمی بیشی کرنے کی دلیل ہے۔ بدلیل قولہ تعالیٰ: ﴿وَاتَّبَعَ هَوَاهُ وَكَانَ أَمْرُهُ فُرُطًا﴾ (ترجمہ: اور وہ اپنی خواہش کی پیروی کرتا ہے اور اس کا کام حد سے بڑھ گیا ہے)۔

(۱۰) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ آسمان وزمین کے درمیان ہوا میں ہے اور اس سے بالمشافہ کلام کر رہا ہے تو وہ مال وعزت پائے گا اور اسے اچھی شہرت ملے گی اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے خیر حاصل ہوگی ۔

(۱۱) خواب دیکھا کہ وہ ہوا کے اوپر بیٹھا ہوا ہے تو وہ اپنے معاملے میں دھوکے کا شکار ہے ۔

(۱۲) اگر مریض خواب دیکھے کہ وہ ہوا پر مکان بنا رہا ہے یا خیمہ نصب کر رہا ہے یا سواری کر رہا ہے تو یہ اس کے مرنے کی دلیل ہے۔

(۱۳) یہی خواب اگر بادشاہ یا حاکم دیکھے تو یہ اپنے کام سے معزول ہونے اور موت کی وجہ سے حکومت ہاتھ سے نکلنے کی اطلاع ہے۔

(۱۴) عقد نکاح کرنے والا شخص مذکورہ خواب دیکھے تو وہ اس کے ساتھ نقصان میں پڑے گا اور اس عورت کے ضرر سے مامون (محفوظ) نہ ہوگا۔

(۱۵) اگر یہی خواب سمندر میں سفر کرنے والا شخص دیکھے تو اس کی کشتی ڈوب جائے گی، یا اس کا دشمن اس کو قیدی بنا لے گا، یا وہ ہلاکت کے قریب پہنچ جائے گا۔ اور بھی یہ خواب بے خبری میں غلط عمل کرنے کی بھی علامت ہوتا ہے اس لیے کہ ہوا کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

(۱۶) ہواء میں اڑنا بحرو بر میں سیر کرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے اور پروں کے ساتھ اڑ نا صاحب خواب کے لیے قوت کی علامت ہے۔ پروں کے ساتھ اڑنے کی تعبیر کبھی مال کے ذریعے قوت حاصل کرنے اور کبھی سفر کرنے اور کبھی شہروں میں اپنی ولایت قائم کرنے سے کی جاتی ہے۔ اسی طرح پروں کے بغیر ہوا میں تیرنا بر وبحر (خشکی اور سمندر) میں بغیر موسم سفر کرنے یا جہاد وغیرہ کے عمل میں تغیر و تبدل واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۷) کسی نے خواب دیکھا کہ ہوا اس کی نظر میں سیاہ ہے جس کی وجہ سے آسمان کو نہیں دیکھا جاتا اور ہوا کا سیاہ ہونا صاحب خواب کے لیے ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اس کے اور اس کے رئیس کے درمیان حجاب واقع ہوگا ۔

(۱۸) اگر اس کا کوئی رئیس نہ ہو تو دلیل ہے کہ اس کی بینائی ختم ہو جائیگی اور ہوا کو اس کی آنکھ نہیں دیکھ سکے گی ۔

(۱۹) اگر دیکھے کہ سارے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ ہوا میں اندھیرا چھایا ہوا ہے اور لوگ تضرع (عاجزی وانکساری) کر رہے ہیں اور مدد طلب کر رہے ہیں تو یہ اشارہ ہے کہ ان پر فتنہ کی صورت میں تاریکی کے بقدر تکلیف و شدت، غم یا قحط سالی مسلط ہو گی ۔

(۲۰) خواب میں ہوا کو سرخ حالت میں دیکھنے کی بھی یہی تعبیر ہے۔

Tags: khwab me hawa air dekhne ki tabeer, khwab me surkh hawa red air dekhne ki tabeer, khwab me hawa pr bethne ki tabeer, khwab me hawa se neeche girne ki tabeer, khwab me hawa ke mutabiq chalne ki tabeer, khwab me hawa ke khilaf chalne ki tabeer, khwab me hawa me makan banane ki tabeer, khwab men hawa me sawari karne ki tabeer, khwab me hawa me urne flying ki tabeer, khwab me kali hawa black air dekhne ki tabeer

error: Content is protected !!
Scroll to Top