خواب میں بُغض اور نفرت دیکھنے کی تعبیر

Khwab me hasad hatred dekhne ki tabeer

(۱) کسی نے خواب دیکھا کہ کوئی انسان اس کے ساتھ بغض کا معاملہ کر رہا ہے یا خواب دیکھنے والا کسی کے ساتھ بغض کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب تمام لوگوں کے ساتھ برائی کر ے گا اس لیے کہ بغض دشمنی کا سبب ہے اور دشمن کسی سے محبت یا تعاون نہیں کرتے۔

(۲) خواب میں کسی محبت کرنے والے سے یا محبوب سے بغض کرنا اشارہ ہے کہ اس کے لیے کینہ وبغض رکھتا ہے۔

(۳) کبھی بغض کرنا حکم ماننے اور نافرمانی چھوڑ کر فرمانبرداری اختیار کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۴) ایسے شخص کو خواب میں دیکھنا جس سے خواب دیکھنے والا بغض اور کینہ رکھتا ہے، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ ایسے شخص سے بغض رکھے گا جس سے وہ ملنا ملانا نہیں چاہتا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top