khwab me guddi par marna
(۱) خواب میں گدی پر تھپڑ مارنے کی تعبیر جھڑ کنا، حقیر چیز دے کر جتلانا اور اس کی نمائش کرنا ہے۔
(۲) جس شخص نے دیکھا کہ وہ کسی آدمی کی گدی پر مذاقاً مار رہا ہے تو یہ علامت ہے کہ اس کا اس پر احسان ہو گا۔
(۳) اگر دیکھا کہ اس نے مذاق میں کسی آدمی کی گدی پر مارا ہے تو اس کا اس پر احسان ہو گا، اگر ایک بادشاہ دوسرے بادشاہ کی گدی پر مارے حالانکہ دونوں کے درمیان عداوت تھی تو مارے جانے والے کو مارنے والے پر کامیابی حاصل ہو گی چونکہ صافع نے زیادتی کی ہے اور یہ بادشاہوں کی عادات میں سے ہے۔