Khwab me gardan neck dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں یہ آزادی اور ملکیت پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) اگر کسی غلام نے اپنے گردن میں غلام دیکھا تو اس کی غلامی باقی رہے گی۔
(۳) اور اگر گردن جدا ہو گئی تو یہ اس کی آزادی پر دلالت کرتا ہے۔
خواب میں گردن کی تعبیر امانت کا محل ہے۔ (۱) جس نے اپنی گردن کو مضبوط دیکھا تو وہ امانت قائم کرنے والا ہے اور عاجز ہے۔
(۲) جس نے گردن میں سانپ لپٹا ہوا دیکھا تو وہ مال کی زکوۃ نہیں دیتا ہے۔
(۳) اگر حاکم موٹی گردن دیکھے تو وہ طاقتور ہے اپنے عدل اور غضب میں اپنے دشمنوں کے لئے۔
(۴) جس نے گردن میں درد محسوس کیا تو وہ معاشرہ میں یا امانت کی ادائیگی میں برا ہے۔
(۵) جب گردن میں جوڑا یا ہار دیکھے تو اس کے ذمہ جمع شدہ مرض سے ٹھیک ہو جائے گا۔
(۶) اگر کسی کی گردن پر امرد (بے ریش) لڑکے نے مارا تو خواب دیکھنے والا مر جائے گا کیونکہ بے ریش لڑکا مشابہ فرشتہ ہے۔
(۷) اگر غمزدہ شخص اپنی گردن پر ضرب لگائے تو اللہ تعالی اس کے غم کو دور فرمائے گا اور اگر غلام ہے تو وہ آزاد ہو گا اور اگر قرض اس کے ذمہ ہے تو اس کو ادا کر دے گا اور اس سے چھٹکارا پائے گا اور ایسا ہی قیدی قید سے نکل جائے گا اور گردن ولایت، شہادت اور وصیت اور زکوۃ اور دین جو اس سے متعلق ہے کا محل ہے۔
(۸) جس نے اپنی گردن کو خوبصورت، موٹا اور اپنے بدن کے ساتھ موزوں مناسب دیکھا تو یہ اس کے منصبِ جلیل پر فائز ہونے کی دلیل ہے اور وہ لوگوں کے درمیان اس منصب پر اپنی گردن کے ذریعہ طویل مدت تک برقرار رہے گا۔
(۹) اگر شاہد ہو تو اس سے بری الذمہ ہو گا جس کی ادائیگی کے لئے کوشاں ہے اور اگر اس کے پاس کوئی ودیعت کی چیز ہے اس سے بھی چھٹکارا پائے گا، اسی طرح وصیت یا زکوۃ کا مال ادا کر دے گا یا قرض ادا کردے گا جو اس کے ذمہ ہے یا اس کے برعکس۔ (یعنی اگر اس کا کسی نے قرض دینا ہو وہ بھی اس کو ادا کر دے گا)۔
(۱۰) جس نے اپنی گردن میں پھوڑے یا پیپ یا بہنے والا خون دیکھے تو جتنی چیزیں ہم نے ماقبل ذکر کیں ان میں مشغول ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۱) اگر اپنی گردن پر کتاب دیکھے تو وہ اپنی ذمہ داریاں جو اس کے اور اللہ تعالی کے مابین ہیں پوری کرے گا۔
(۱۲) میت کی گردن کا خوبصورت ہونا ان تمام چیزوں سے برأت کی دلیل ہے جو اوپر ذکر کی گئی ہیں۔
(۱۳) جیسا کہ مسافر کی گردن کا خوبصورت ہونا اس کے سلامتی کے ساتھ واپس آنے پر دلیل ہے۔
(۱۴) عورتوں کی گردن ان چیزوں پر دلیل ہے جو وہ اپنی گردن میں بناتی ہیں ہاروں وغیرہ میں سے اور ایسے ہی بچہ کی گردن۔
(۱۵) جس نے اپنی گردن میں رسی سے یا لڑی جواہر اور موتیوں کی دیکھی تو یہ اس کے فضل اور علم اور قائم بالحق ہونے کی علامت ہے۔
(۱۶) اگر نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ وہ اس کی گردن پر چٹکی لگا رہے ہیں تو بری تقلید اور غلط اتباع کرنے کی وجہ سے یہ ڈانٹ پڑ رہی ہے اور کبھی یہ خواب ادائیگئ قرض اور شفاءِ مرض کی علامت بھی ہوتا ہے۔
(۱۷) جس نے اپنی گردن کو دیکھا نہ زیادہ لمبی نہ زیادہ چھوٹی ہے اگر برے اخلاق والا ہے تو اخلاق اچھا کر لے گا اور اگر بہادر ہے تو اس کی بہادری میں مزید اضافہ ہو گا اور اگر بد مزاج ہے تو کریم وسخی بن جائے گا اور گردن اور دونوں کندھے امانت اور قرض کے محل ہیں، کندھے کی تعبیر عورتوں کی امانات ہیں اور گردن کی تعبیر مردوں کی امانت ہیں۔
(۱۸) جس نے اپنی گردن پر سفید پرندہ دیکھا تو اس کا اچھا عمل ہے۔
(۱۹) اگر سیاہ ہے تو برا عمل ہے۔
(۲۰) اگر دیکھا گردن میں مصحف تو وہ قائم بالحق ہے اور وعدہ کے ساتھ بھی قائم ہے اور علم پڑھانے اور قرآن کی تلاوت کی بھی دلیل ہے۔
خواب میں گردن کی ہڈی کا سر سے ملنا دیکھنا
اس کی تعبیر غصہ ہونا ہے، خواب میں خود کو ایسا دیکھنا بیداری میں غصہ کرنے، غیر مناسب بات چیت کرنے یا سخت بیماری میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے، مریض کے لئے دلیلِ مرض اور غیر مریض کے لئے رزق کی علامت ہے۔