خواب میں گرد وغبار دیکھنا

Khwab me gard gubar dust dekhna

(۱) خواب میں اگر کوئی شخص دیکھے کہ وہ غبار پر سوار ہے تو یہ مال ملنے پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ غبار مٹی ہے اور مٹی کی تعبیر مال ہے۔

(۲) اگر کوئی شخص دیکھے کہ غبار آسمان اور زمین کے درمیان میں ہے تو یہ دلیل ہے اس مشتبہ کام کے او پر کہ جس سے نکلنے کا راستہ معلوم نہ ہو۔

(۳) جو شخص خواب میں دیکھے کہ وہ اپنے ہاتھوں یا کپڑوں کو غبار سے جھاڑ رہا ہے تو یہ دال ہے کہ خواب دیکھنے والا محتاجگی کا سامنا کرے گا، بعض حضرات نے یہ تعبیر بیان کی ہے کہ خواب دیکھنے والا لمبی زندگی پائے گا۔

(۴) خواب میں اگر کوئی اپنے آپ پر غبار دیکھے تو یہ دیکھنے والے کے سفر کرنے پر دلالت کرتا ہے اور بعض حضرات نے اس کی یہ تعبیر بیان کی ہے کہ دیکھنے والے کو جہاد کے ذریعہ سے مال حاصل ہو گا۔

(۵) اگر کوئی خواب میں ہوا، کڑک اور بجلی کے ساتھ غبار کو دیکھے تو اس علاقے میں شدید قحط پڑے گا۔

(۶) اگر کوئی شخص یہ خواب دیکھے کہ وہ گھوڑے پر سوار ہوا اور گھوڑے کو دوڑایا جس سے غبار اڑی تو دلیل ہے اس بات پر کہ اس کا مرتبہ بلند ہو گا اور وہ نعمت میں پڑ کر اترانے لگے گا اور باطل راستے پر چلتے ہوئے فتنہ میں پڑ جائے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top