خواب میں پھول دیکھنے کی تعبیر

Khwab me flower dekhne ki tabeer

(۱) یہ خواب میں اچھائی اور لذت انگیزی پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) اگر کسی نے اپنے سر پر پھولوں کا تاج دیکھا تو وہ شادی کرے گا اور دنیاوی لذتیں حاصل کرے گا۔

(۳) اگر کسی نے بے موسمی پھول دیکھے تو اس کو غم لاحق ہو گا۔

(۴) اگر کسی نے پھولوں میں سے کچھ اٹھائے اور وہ دھوکہ باز ہو تو گرفتار ہو گا اگر بیمار ہے تو مر جائے گا۔

(۵) مختلف رنگ کے پھول دنیا کی زیب وزینت اور اس کی تروتازگی پر دلالت کرتے ہیں۔

(۶) حاملہ عورت کے لیے پھول بشارت ہے اور غموں، پریشانیوں کا دور ہونا ہے، ایسے ہی یہ نور وہدایت کا بھی سبب ہے خواہ وہ نور ظاہری ہو یا باطنی جس سے انسان اپنے دین ودنیا کی راہنمائی حاصل کرے۔

خواب میں پھول یا کلی دیکھنے کی تعبیر

Khwab me phuul ya kali flower dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں اس کی تعبیر خوبصورت عورت ہے۔

(۲) اگر کسی نے خواب میں اس کو دیکھا تو یہ فتنہ پرداز عورت سے نکاح کرے گا، اس کے اور اس کے درمیان کوئی تعلق نہ ہو گا۔

(۳) خواب میں کلی دیکھنا تہمت، کھیل کود، ہنسنے، تصویر، رنگینی، اچھی تصویروں اور خوبصورت لباس پر بھی دلالت کرتی ہے، لہذا اگر کسی کو خواب میں ملے یا اس کو دی جائے تو ہو سکتا ہے کہ اس پر تہمت لگے یا گذشتہ چیزوں کی طرف اس کا نفس مائل ہو یا ان چیزوں کا لین دین کر نے والے سے واسطہ پڑے یا ہو سکتا ہے کہ وہ کوئی ناچنے گانے والی لڑکی یا باندی خرید لے گا۔

(۴) اگر کسی نے اس کو چاند سے ملی ہوئی یا نیچے گری ہوئی یا بیداری میں مرجائی ہوئی یا جلی ہوئی دیکھے تو جو خواب میں دیکھے وہ بچی اور بچوں سے کھیلتا ہوگا یا یہ کہ وہ پاگلوں، مجنونوں، احمقوں کو دیکھے گا اور ایسا کلام سنے گا جس میں خیر نہیں ہو گی۔

(۵) اور کلی بادشاہ کی ملکہ پر بھی دلالت کرتی ہے، بعض نے کہا کہ اس سے مراد اجنبی عورت ہے۔

(۶) اگر کسی نے دیکھا کہ اور وہ کنوارا ہو تو غیر جنس عورت سے شادی کرے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top