خواب میں قلعے کی فصیل دیکھنے کی تعبیر

khwab me faseel rampart dekhna

(۱) خواب میں شہر کی فصیل کو دیکھنا مجاہدوں پر یا کسی طاقتور بادشاہ یا اپنی چیزوں کی حفاظت کرنے والے رئیس پر دلالت کرتی ہے اور بعض دفعہ فصیلِ شہر کسی عابد یا عالم پر دلالت کرتی ہے اور بعض دفعہ دلالت کرتی ہے شریعت پر جو حق وباطل کے درمیان فصل کرنے والی ہوتی ہے اور بعض دفعہ یہ خوشی پر دلالت کرتی ہے پس اگر فصیل والی یا شہر کے حاکم پر دلالت کرے تو شریف اور معزز لوگ اس کے تابع اور خدمت گار ہوں گے اور اگر فصیل مال پر دلالت کرے تو شریف اور معزز لوگ اس کے ہتھیار اور ذخیرہ ہوں گے اور اگر فصیل بادشاہت پر دلالت کرے تو شریف اور معزز لوگ اس کے محافظ اور رات کو اس کے گرد پھر نے والے ہوں گے۔

(۲) جس نے دیکھا کہ وہ کسی فصیل پر ہے تو یہ دشمنوں سے امن کی علامت ہے یا جس چیز سے ڈر رہا ہے اس سے حفاظت کی علامت ہے۔

(۳) جس نے دیکھا کہ اس نے اپنے اوپر یا اپنے گھر کے ارد گرد فصیل بنائی تو اگر وہ بادشاہ ہو تو یہ اس کے لئے دشمن اور رعیت سے حفاظت ہے اور اگر وہ فقیر ہو تو مال حاصل کرے گا  اور اگر کنوارا ہو تو شادی کرے گا۔

(۴) جس نے دیکھا کہ شہرکی فصیلیں گری ہوئی ہیں تو اس کا عامل مرے گا یا عامل ہونے سے معزول ہو گا۔

(۵) جس نے دیکھا کہ اس میں کوئی شگاف پڑ گیا یہاں تک شہر میں شیر داخل ہو گیا یا سیلاب یا چور داخل ہو گئے تو اس میں اسلام کا حکم کمزور ہو گا اور علم کا بازار ماند پڑ جائے گا۔

(۶) نا معلوم فصیل اسلام، علم، قرآن، مال، امان، تقوی، دعا اور ہر وہ چیز جس سے دشمن سے بچا جائے اور ہر برائی سے علم کی طرف سے یا بیوی یا شوہر یا خوف یا شہر یا اولاد وغیرہ کی طرف سے پر دلالت کرتی ہے۔

(۷) اگر اس نے دیکھا کہ شہر کی فصیل اس طرح چل رہی ہے جس طرح جانور چلتا ہے تو وہ اس حصہ کی طرف سفر کرے گا  جس طرف فصیل چل کر گئی اور اگر اس کے اوپر ہو تو اس کے ساتھ ساتھ سفر کرے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top