خواب میں عشق ومحبت کرنا

Khwab me eshq Love krna

خواب میں عشق ومحبت کرنا بیداری میں مصیبت اور بلا ہے۔

(۱) جس شخص نے کسی سے عشق کیا بیداری میں وہ آزمائش میں ڈالا جائے گا اور عاشق مشتاق ہوتا ہے نیکی یا برائی کا اور دل میں محبت باعثِ فتنہ ہوتی ہے، چنانچہ اگر کسی نے اپنے دل میں فتنہ دیکھنا ہو تو وہ فتنہ محبت ہے۔

(۲) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ ایسا عمل کر رہا ہے جو اس کا دل چاہتا ہے تو وہ ایسے فعل کرے گا جس کی کوئی انتہاء نہ ہو گی۔

(۳) اگر خواب میں کوئی ایسے مرد دیکھا جو کہہ رہا تھا کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں تو دلیل ہے وہ اس سے ناراض ہو گا۔

(۴) جس نے دیکھا کہ وہ اپنی ہر اس خواہش کو پورا کرتا ہے جس کا وہ ارادہ کرتا ہے اور اس کو کوئی روکنے والا روکتا بھی نہیں ہے تو وہ ہر مصیبت کو پہنچے گا اور اپنے دل کو فاسد اور خراب کرے گا۔

(۵) عشق غم اور رنج کی بھی دلیل ہے، جس نے اپنے آپ کو عشق کرتے دیکھا تو اس نے غم اور رنج کو حاصل کر لیا اس لئے کہ عشق کرنے والے مغموم اور رنجیدہ رہتے ہیں۔

(۶) عشق ایسے کلام کے اظہار پر دلالت کرتا ہے جس کے چھپانے پر قدرت نہیں ہوتی اور مریض کے لئے فقر اور موت پر دلالت کرتا ہے اور بسا اوقات خواب میں موت بیداری میں عشق پر دلالت کرتی ہے اور محبوب سے بعد اور دوری پر بھی۔

(۷) عاشق کا خواب میں مرنے کے بعد زندہ ہونا اپنے معشوق کے ساتھ وصل کی بشارت ہے ۔

(۸) اور بیداری میں جلنا عشق ہے۔

(۹) خواب میں جنت میں داخل ہونا بیداری میں محبوب کے ساتھ وصال ہے۔

(۱۰) جیسا کہ آگ میں داخل ہونا محبوب سے فرقت اور جدائی کا باعث ہے، محبت غفلت لا پرواہی اور دین میں نقص ہے اور عشق دین میں فساد اور مال میں نقصان کا باعث ہے اور اس کی تفصیل (باب الحاء) کی بحث ”حب“ کے عنوان کے تحت گذر چکی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top