Khwab me dupatta scarf dekhne ki tabeer
اس کی رؤیت قناعت نصیب ہونے کی دلیل ہے۔
(۱) عورت کے لئے اس کے شوہر کی علامت ہے نیز زینت اور ستر ہے۔
(۲) چنانچہ دوپٹہ کی وسعت اس کے شوہر کے مال کی وسعت ہے۔
(۳) اس کی صفات اس کے شوہر کے کثرتِ مالی کی علامت ہیں۔
(۴) اس کی سفیدی شوہر کے دین اور عزت کی دلیل ہے۔
(۵) کسی عورت نے خواب دیکھا کہ وہ لمبی چادر پہنے ہوئے ہے یا اس پر لمبا کپڑا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دشمن باطل اور غرور کے طور پر اس کے شوہر کی جانب سے اس کی تو ہین کرنا چاہتے ہیں ۔
(۲) خواب میں پرانی چادر پہننا شوہر کے بے وقوف اور فقیر ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۷) دوپٹہ میں کوئی حادثہ واقع ہونا شوہر کے اندر حادثہ ہونے کی دلیل ہے۔
(۸) اگر وہ عورت شادی شدہ نہیں ہے تو یہ اس کے سرپرست بھائی یا چچا کے مصیبت میں واقع ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۹) مرد کا خواب میں برقعہ یا چادر سے اپنے چہرے کو ڈھانپنا باندی ملنے کی علامت ہے۔
(۱۰) کسی عورت نے خواب دیکھا کہ اس نے لوگوں کی محفل میں اپنا دوپٹہ سر سے اتار دیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت کسی ایسے کام میں مبتلا ہو گی جس کی وجہ سے اس کی حیا ختم ہو جائے گی۔
(۱۱) خواب دیکھا کہ اس کا دوپٹہ اس سے نکل گیا ہے تو یہ شوہر سے جدا ہونے کی دلیل ہے اور دو پٹہ کا واپس سر پر آنا شوہر کے دوبارہ آنے کی علامت ہے اور دوپٹہ کی دلالت دین پر بھی ہوتی ہے۔