Khwab me dol bucket dekhne ki tabeer
(۱) اس کی دلالت ایسے شخص پر ہوتی ہے جولوگوں کے مال کو سازش کے ذریعے حاصل کرتا ہے۔
(۲) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ ڈول کے ذریعے پانی نکال کر اپنے برتن میں محفوظ کر رہا ہے تو وہ سازش سے حاصل کردہ مال محفوظ کرے گا۔
(۳) ڈول سے پانی نکال کر دوسرے کے برتن میں ڈالنا حاصل شدہ مال کے چلے جانے یا اس کی منفعت کے ختم ہونے کی علامت ہے۔
(۴) اس پانی سے کسی باغ کو سیراب کرنے کی تعبیر کسی عورت تک پہنچنے یا اس عورت سے کچھ ملنے سے کی جاتی ہے اور خواب میں سیراب شدہ باغ کا ثمر آور ہونا پھل کی کیفیت کے مطابق اس عورت کے ہاں بچہ پیدا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۴) خواب میں کسی پرانے کنویں میں سے ڈول کے ذریعے پانی نکال کر اونٹوں یا چو پاؤں یا انسانوں کو پلانا بہترین عمل کرنے اور اپنی محنت وکوشش کے بقدر نیکی کے قریب ہونے کی علامت ہے۔
(۵) کبھی پرانے کنویں میں ڈول لٹکا کر پانی نکال کر کسی حیوان کو سیراب کرنا اپنی قدرت ومحنت کے بقدر دینی یا دنیاوی امور میں دکھلاوے اور ریاکاری کے لئے کام کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۶) کسی کنویں سے خاص اپنے استعمال کی غرض سے بذریعہ ڈول پانی نکالتے ہوئے خود کو دیکھنا اپنی قوت وجد وجہد کے بقدر اپنی دنیاوی مصلحت کے حصول کا اشارہ کرتا ہے۔
(۷) کوئی قیدی خواب میں کنویں سے بذریعہ ڈول پانی نکال کر غسل کر لے تو قید سے نجات اور حصولِ مال اور قابلِ رشک ہونے کی نے کی علامت ہے۔
(۸) ایسے آدمی کا کنویں کے اندر ڈول لڑکا نا جس کی بیوی حاملہ ہو مذکر اولاد پیدا ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۹) اگر بیوی حاملہ نہ ہو مگر طالبِ رزق ہو تو ڈول کا پانی سے بھر کر آنا رزق ملنے کی دلیل ہے۔
(۱۰) اگر اس کا کوئی سامان دورانِ سفر ہو تو ا س کے مل جانے اور پہنچ جانے کی علامت ہے۔
(۱۱) اگر صاحبِ خواب کے ہاں کوئی مریض ہو تو یہ خواب اس کے مرض سے نجات پانے کی دلیل ہے۔
(۱۲) اگر اس کا کوئی قریبی قید کی حالت میں ہو تو اس سے خلاصی ہوگی۔
(۱۳) اگر صاحبِ خواب مذکورہ افراد میں سے نہیں تو کسی حکمران کے ہاں تو سل یا کسی بادشاہ کی اپنی ضرورت کے لیے ملنے کی علامت ہے۔
(۱۴) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کنویں کے پاس کھڑا ہے اور اس کے ہاتھ میں ڈول ہے اور اس سے وہ پانی نکالنا چاہتا ہے تو یہ خیر کی دلیل ہے اور مال ملنے کی علامت ہے اور کبھی کنویں کی دلالت عورت پر بھی ہوتی ہے۔
(۱۵) اگر کنویں سے ڈول کے ذریعے پانی نکالنے والا طالب علم ہے تو کنویں کی تعبیر اس کا استاذ ہے جس کے علم سے وہ فیضیاب ہوتا ہے اور اس لئے نکلا ہوا جمع شدہ پانی ان سے حاصل کردہ علم کی علامت ہے۔