khwab me darne ki tabeer
خواب میں کسی ایسی چیز یا حیوان وغیرہ سے ڈرنا جس سے بیداری میں ڈرنا ممکن نہیں ہے منافقت، حق سے اعراض کرنے اور قرآن کریم یاد کر کے بھول جانے کی دلیل ہے۔
خواب میں ڈرنے کی مزید تعبیرات
Khwab me darne ki tabeer
(۱) اس کی تعبیر امن سے کی جاتی ہے اور خوف کی دلالت تو بہ پر بھی ہوتی ہے اس لئے کہ خائف تائب ہوتا ہے۔
(۲) کہا گیا ہے کہ کسی سے خواب میں ڈر اور خوف سے بھاگنے لگا، دلیل ہے کہ صاحبِ خواب ریاست پائے گا۔
(۳) خواب میں خوف کا انتظار کرنا لڑائی جھگڑے کی دلیل ہے۔
(۴) خواب دیکھا کہ وہ خائف ہے اور کوئی کہنے والا اس سے کہہ رہا ہے کہ تو مت ڈر اس لئے کہ تو نہیں مرے گا البتہ زندگی گزارنے کی طاقت نہیں رکھ سکے گا تو تعبیر ہے کہ وہ نابینا ہو جائے گا۔
(۵) خواب دیکھا کہ اس کو اللہ تعالیٰ سے ڈرایا جا رہا ہے اور وہ نہیں ڈر رہا ہے تو تعبیر ہے کہ ڈرایا جانے والا امن وشہرت پائے گا اور ڈرانے والا نقصان میں مبتلا ہوگا۔