خواب میں چراغ یا لالٹین دیکھنے کی تعبیر

khwab me charagh oil lamp dekhna

(۱) اس کو خواب میں اٹھانا، اٹھانے والے کے لئے مذکر عالم اولاد نصیب ہونے کی دلیل ہے  اور مریض کے لئے چراغ دیکھنا مرض پر دلالت کرتا ہے پس اگر چراغ گل ہو گیا تو مریض مر جائے گا۔

(۲) جس نے چراغ کو درست کیا اور اسے روشن کیا اور اس کے ہاں کوئی بیمار تھا تو وہ صحت کی طرف واپس آئے گا۔

(۳) چھوٹا چراغ جس کی روشنی میں ضعف اور کمزوری ہو حاملہ عورت کے لئے بیٹی پر دلالت کرتا ہے اور کہا گیا کہ چراغ مخفی چیزوں کے ظہور پر دلالت کرتا ہے۔

(۴) جس نے دیکھا کہ اس کے گھر کا چراغ روشن طاقتور اور صحیح ہے تو یہ گھر کے نگران کی صلاح پر دال ہے اور اگر اس نے اسے کمزور دیکھا تو یہ نگران کے ضعفِ حال کی علامت ہے۔

(۵) جس نے دیکھا کہ اس نے اپنا چراغ گل کر دیا تو یہ گھر کے نگر ان کے برے حال اور اشتباہ اور شہرت کے ختم ہونے، کاموں کے مشکل ہونے اور بعض دفعہ اس کی موت یا اس کے والد یا والدین کی موت یا نگران کی موت پر دال ہوتا ہے اور بعض دفعہ یہ اس کی بیوی کی موت پر دال ہوتا ہے۔

(۶) جس نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں چراغ ہے جس کے بجھنے کا اسے خوف ہے تو یہ بیمار کی موت پر دلیل ہے۔

(۷) اگر بیمار نے دیکھا کہ وہ چراغ لے کر آسمان پر چڑھا اور یہ زمین پر لوٹ آیا تو اس کی روح آسمان کی طرف چلی جائے گی یعنی مر جائے گا۔

(۸) جس نے دیکھا کہ وہ چراغ سے استفادہ کر رہا ہے تو وہ علم اور بلندی پائے گا ۔

(۹) جس نے دیکھا کہ وہ چراغ کو منہ کی پھونکوں سے بجھا رہا ہے تو وہ کسی ایسے آدمی کے کام کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہو گا جو حق پر ہو گا لیکن اس کا کام ختم نہیں ہو گا۔

(۱۰) جس نے دیکھا کہ وہ دن میں چراغ لے کر چل رہا ہے تو وہ دین کے لئے بڑا سخت اور سیدھے راستے پر چلنے والا ہو گا۔

(۱۱) اگر اس نے دیکھا کہ وہ رات کو چراغ لے کر چل رہا ہے تو اگر تہجد کا اہل ہے تو تہجد پڑھے گا وگرنہ وہ کسی ایسے کام کی طرف بڑھے گا جس میں اسے دلچسپی ہو گی اور بعض دفعہ وہ کسی گناہ میں ہو گا اور اس سے توبہ کرے گا۔

(۱۲) اگر اس نے کوئی چراغ دیکھا جو کہ اس کی انگلیوں میں سے یا اس کے اعضاء میں نکل رہا ہے تو اس پر کوئی مبہم کام کسی  واضح دلیل کے ساتھ واضح ہو گا۔

(۱۳) جس کے ہاتھ میں بجھا ہوا چراغ، موم بتی یا آگ ہو تو اگر وہ سلطان ہو تو معزول ہو گا اور اگر تاجر ہو تو خسارہ اٹھائے گا اور اگر نیک پرہیز گار ہو تو اس کا مال جائے گا اور چراغ اگر بغیر روشنی کے جلے تو یہ علم پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں لالٹین یا چراغ دیکھنا

khwab me laltain ya chiragh dekhna

(۱) یہ اگر ٹونٹی والی ہو تو اس کی تعبیر بیٹا یا عورت کے لئے شوہر ہے اور اگر بند منہ والی ہو تو اس کی تعبیر بے اولاد میاں بیوی ہے، قندیل کی تعبیر علم، عاصی کے لئے توبہ، کافر کے لئے ہدایت، خوابوں کی تعبیر بیان کرنے والا اور قافلہ کا رہنما ہے۔

(۲) ضرورت کے موقع پر قندیل جلانے کی تعبیر ایسا بیٹا ہے جو شہرت ورفعت کے ساتھ منفعت کا بھی حامل ہو، مساجد کی قندیلوں کی تعبیر مالی لحاظ سے مستحکم علماء، نیک وصالح لوگ اور قاری حضرات ہیں۔

(۳) کسی مسجد کی قندیل کا بجھ جانا اس مسجد سے متعلق اور عالم کے مرنے کی دلیل ہے اور قندیل کی تعبیر عورت، اس کی بتی کی تعبیر اولاد ہے اور قندیلوں کی تعبیر ستارے بھی ہیں۔

(۴) قندیل کا گل ہونا یا ٹوٹ جانا مریض کے مرجانے کی دلیل ہے۔

(۵) خواب میں آسمان سے ستارہ پکڑنا مسجد سے قندیل اٹھانے کی علامت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top