خواب میں چقماق دیکھنے کی تعبیر

Khwab me chaqmaaq fire stone dekhne ki tabeer

(۱) اس کے ذریعہ خواب میں آگ لگانا کسی معاملہ میں تحقیق کرنا ہے یہاں تک کہ اس میں فائدہ حاصل کر کے اور اس کے حق میں ہو جائے۔

(۲) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے چقماق کے ذریعہ آگ لگائی تاکہ اس سے گرمی حاصل کرے تو دلیل ہے کہ وہ ایسے سخت دل آدمی سے مدد طلب کرے گا  جس کو غلبہ اور اختیار حاصل ہو گا۔

(۳) ایسے ہی یہ طاقتور وبہادر آدمی کے لیے فقر پر بھی دلالت کرتا ہے اور اس سے فائدہ حاصل کرنا ہے۔

(۴) اگر یہ دونوں وصف جمع ہو جائیں تو وہ بادشاہوں کی بادشاہیاں قائم کریں گے، کیونکہ پتھر سخت آدمی، لوہا، بہادر آدمی اور آگ بادشاہ پر دلالت کرتے ہیں۔

(۵) اگر کسی عورت نے دیکھا کہ اس نے چقماق سے آگ روشن کی تو وہ اس کی پھونکوں سے روشن ہو گئی تو وہ لڑکا جنے گی۔

(۲) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے پتھر کو پتھر پر مار کر آگ لگائی تو دلیل ہے کہ وہ سخت دل آدمی سے سخت لڑائی لڑیں گے اور لوگ ان کی لڑائی کا تماشہ دیکھیں گے، کیونکہ چنگاریاں تلواروں اور گفتگو کی لڑائی میں نکلتی ہیں۔

(۷) بعض نے کہا کہ اگر چقماق سے آگ روشن کی تو یہ کنوارے کے نکاح پر دلالت کرتا ہے، اگر آگ بھڑکی تو بیوی حاملہ ہو گی اور بچہ دونوں میاں بیوی کی دسترس سے نکل جائے گا، کبھی اس سے مراد میاں بیوی کے درمیان یا دو شریک اور دو مخالفوں کے درمیان شر بھی ہوتا ہے۔

(۸) اگر اس نے کپڑے یا جسم کو جلا دیا تو یہ اس گھر، مال، عصمت اور جسم میں ضرر کی نشانی ہے اگر اس نے قرآن یا کسی اور رجسٹر وغیرہ کو جلا دیا تو یہ دین میں عیب کی علامت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top