فہرست
خواب میں چمڑے کا کام کرنے والے کی تعبیر
Khwab me chamre ka kaam krne wale ki tabeer
اس کی دلالت پچھنے لگانے والے پر ہوتی ہے۔
(۱) چنانچہ خواب میں کسی ڈاکٹر یا حکیم کو چمڑے کا کام کرنے والا بنتے ہوئے دیکھنا اس کے فن میں ماہر ہونے کی علامت ہے اور اس کے ہاتھوں بہت سارے لوگ شفایاب ہوں گے۔
(۲) لیکن اگر دیکھا اس کی دباغت دی ہوئی کھال فاسد اور متعفن ہو گئی ہے تو یہ اس کے جاہل ہونے کی خبر ہے۔
(۳) خواب میں چمڑے کا کام کرنے والا اگر کسی امرِ دنیا کی طرف رہنمائی ونشاندہی کرے تو یہ اس کے ہلاکت سے نجات پانے کی علامت اور امورِ دینی کی طرف دلالت کرے تو زمانہ قحط میں مسکینوں کو کھانا کھلانے کی دلیل ہے۔
(۴) کبھی چمڑے کا کام کرنے والا اصلاح کرنے والے آدمی پر بھی دلالت کرتا ہے اور کبھی ہلاک شدہ گان کی میراث میں تصرف کرنے والے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۵) اور کبھی اس کود یکھنا دلیلِ غم وحزن ہے اور کبھی ظالم آدمی سے بھی اس کی تعبیر کی جاتی ہے۔
خواب میں چمڑا فروش دیکھنا
khwab me chamra farosh dekhna dekhna
اس کی دلالت میراث کے متعلق لوگوں کے درمیان مصالحت کرانے والے شخص پر ہوتی ہے۔
خواب میں چمڑه فروش دیکھنا غلام، باندی یا جانورں کی خرید وفروخت کرنے والے پر دلالت کرتا ہے، اون کی بیع کرنے والے کا خواب میں دیکھنا خیر وشر کے جمع کرنے پر دلالت کرتا ہے، اون کی بیع کرنے والے کو خواب میں دیکھنا بسا اوقات ایسے آدمی پر بھی دال ہوتا ہے جو لوگوں کے اموال پر قبضہ کر لیتا ہے۔
خواب میں پوستین یا چمڑے کا لباس دیکھنا
khwab me posteen dekhna
(۱) خواب میں سردیوں کے زمانے میں پوستین پہننا، پہننے والے کے لئے خیر کا حصول اور محتاجی سے دور رہنے پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ سردی کی تعبیر محتاجی ہے۔
(۲) موسم سرما میں خواب میں کھال کی پوستین پہننا پہننے والے کو غم اور پریشانی میں خیر حاصل ہونے کی علامت ہے۔
(۳) ”سمور“ اور ”سنجاب“ نامی جانوروں کی پوستین ظالم وغاصب آدمی کی علامت ہے۔
(۴) لومڑی کی کھال مکار اور فریب کرنے والے آدمی پر دلالت کرتی ہے۔
(۵) چیتے کی کھال کی پوستین ظالم وغاصب آدمی پر دلالت کرتا ہے،بکری کی پوستین قوی، فرمانبردار اور شریف آدمی کی دلیل ہے، بعض حضرات کے نزدیک”سمور“ نامی جانور کی پوستین سرداری خباثت، قلتِ دین اور دشمنوں کے ظہور پر دلالت کرتی ہے۔
(۶) ”سنجاب “ نامی جانور کی پوستین عزت، فخر، مرتبہ اور بغیر دین کے زینت کی دلیل ہے۔
(۷) اگر کوئی خود کوالٹی پوستین پہنے دیکھے تو یہ اسراف کے ساتھ با مقصد مال خرچ کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۸) اگر کوئی خواب میں خود کو پوستین یا کھردرا کپڑا درست کرتا دیکھے تو اس میں اشارہ ہے کہ اسے خلافِ توقع ناپسندیدگی کا سامنا کرنا ہو گا۔
(۹) خواب میں درندے کی پوستین کی تعبیر ”سمور “ لومڑی ۔ ”سنجاب“ جانوروں کی پوستین کی تعبیر کی طرح ہے جو ظالم لوگوں پر دال ہوتی ہے، بعض اہلِ تعبیر کے نزد یک مذکورہ پوستین سرداری پر دلالت کرتا ہے۔
خواب میں پوستین فروش دیکھنا
khwab me posteen farosh dekhna
موسم گرما میں اس سے دیکھنا غموں، کینہ اور بیماروں پر دال ہوتا ہے، جبکہ موسم سرما میں عافیت، خوشی اور غموں کے ختم ہونے پر اس کی دلالت ہوتی ہے۔