khwab me bihi quince dekhna
(۱) اس کو خواب میں دیکھنا بیماری پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) جس نے دیکھا کہ وہ اس کو کھا رہا ہے اور وہ بیمار تھا تو تندرست ہو گا اور اگر والی تھا تو وہ اپنی آرزو کو ولایت کے ذریعے حاصل کرے گا اور اگر اس کو کوئی تندرست آدمی کھائے تو وہ ہدایت پائے اور اگر تاجر ہو تو نفع پائے گا۔
(۳) جس نے دیکھا کہ وہ سفرجل کو نچوڑ رہا ہے تو وہ تجارت کے لئے سفر کرے گا اور بہت زیادہ منافع پائے گا اور اس کا درخت اس آدمی پر دلالت کرتا ہے جو دور اندیش ہو اس سے انتفاع نہ کرتا ہو صفرۃ کی وجہ سے، کہا گیا کہ سفرجل کا خواب میں دیکھنا بیکار ہے کہ جس وقت اس پر قابض ہو اور سبز سفرجل زرد سے بہتر ہے اور سفرجل کسی بہت عظیم سفر پر دال ہوتا ہے اور بعض دفعہ کنجوسی پر اور بعض دفعہ رازوں کی حفاظت پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ اس میں پکڑ ہوتی ہے اور سفرجل کسی خوبصورت اور عظیم عورت پر بھی دلالت کرتا ہے اور اکثر ماہر ینِ تعبیر نے سفرجل کو ناپسند سمجھا ہے اور کہا کہ وہ بیماری کی علامت ہے اس لئے کہ اس کا رنگ بہت زرد ہوتا ہے اور اس لئے کہ اس میں قبض ہوتا ہے اور میں کہتا ہوں کہ چاہئے کہ اس کی زردی شاید سونے پر دلالت کرتی ہو اور اس کا قبض کرنا کسی چہرے کو قبض کرنے پر دال ہو اور کہا گیا کہ وہ سفر پر دلالت کرتا ہے اور بعض قوم نے کہا ساتھیوں کے ساتھ سفر پر دلالت کرتا ہے اور بعض نے کہا کہ اس سفر پر دلالت کرتا ہے جس میں خیر نہ ہو اور بعض نے کہا کہ سفرجل دیکھنا ہر حالت پر محمود ہے۔