khwab me behosh faint hona
(۱) اس کو خواب میں دیکھناغم اور حزن پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) نشہ زمانہ میں ثروت غمگین، ظلم اور ٹال مٹول پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) اگر وہ نشہ نبیذ کا ہو تو یہ ہر حال میں بادشاہ پر دلالت کرتا ہے اور اگر وہ نشہ میں آ کر اپنے کپڑے پھاڑ دے تو وہ ایسا آدمی ہے کہ جس پر اگر دنیا کشادہ ہو جائے تو وہ ظلم کرتا ہے اور نعمتوں کو برداشت نہیں کر سکتا اور نہ ہی اپنے او پر ضبط کر سکتا ہے۔
(۴) جس نے کسی کو دیکھا کہ وہ شراب پی رہا ہے اور اس سے وہ نشہ ہو رہا ہے تو وہ حرام مال پائے گا اور اس بادشاہ سے بھی اتنی بادشاہت پائے گا جتنا اسے نشہ ہوا تھا اور نشہ اگر شراب پینے کی وجہ سے ہو تو بادشاہ اور مال پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۵) پیے بغیر نشہ ہو جانا سخت خوف پر دلالت کرتا ہے، نشہ مردوں اور عورتوں کے لئے بے کاری کی دلیل ہے اس لئے کہ یہ بہت زیادہ جہالت اور چیزوں کی بندش پر دلالت کرتا ہے اور خیر کی بھی دلیل ہے اور نشہ آور چیز استعمال کئے بغیر نشہ میں آنا دلالت کرتا ہے کہ وہ اپنے آپ میں اس چیز کو ظاہر کر رہا ہے جو اس میں نہیں ہے یا جس پر وہ قادر نہیں ہے اور بعض دفعہ اس کی دلالت اس پر مصیبت ہوتی ہے جو اس کو غمگین کر دے یہاں تک کہ وہ اس سے نشہ کی حالت میں لوٹے حالانکہ وہ نشہ میں نہیں ہے اور اگر وہ اصلاح والوں میں سے ہو تو اس پر اللہ تعالی کی صحبت کا نشہ غالب آئے گا۔
خواب میں بے ہوشی دیکھنا
Khwab me behoashi dekhna
اگر کوئی خواب میں خود کو بے ہوشی میں دیکھے تو علامت ہے کہ اسے پریشان کن امر کا سامنا کرنا پڑے گا۔