Khwab me bacha dekhna
(۱) خواب میں بچہ دیکھنے کی تعبیر غم، کھیل تماشہ کے رسیا لوگوں کے ساتھ مدارت میں مشقت سے کی جاتی ہے۔
(۲) اگر خواب میں چھوٹی بچی کو اٹھایا یا لاوارث سمجھ کر اٹھا لیا یا بچی کی ولادت ہوئی اگر محبوس یا محصور ہے یا مقدمات میں عاجز آچکا ہے یا مقروض ہے یا تہی دست ہے تو کشادگی حاصل ہو گی، غم زائل ہو گا، خوشیاں حاصل ہوں گی، اگر وہ فقیر وغیرہ نہیں ہے تو خواب میں بچی دیکھنے کی تعبیر فکر اور غم ہے، اگر بچہ یا بچی ولادت کے وقت بیمار تھے تو دونوں کے حق میں وسعت ہو گی، ان کی پیدائش منہ کے راستے سے ہوئی ہے تو موت پر دلالت کرتا ہے۔