Khwab me church dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں چرچ یا عیسائیوں کی عبادت گاہ دیکھنے کی تعبیر بھی کنیسہ(یہودیوں کی عبادت گاہ) کی تعبیر کی طرح ہے اور کبھی گر جاد یکھناز والِ غم وصدقہ دینے کی دلیل ہے اور شر سے نجات کی علامت ہے۔
(۲) مریض کا خواب میں گرجا دیکھنا اس کی موت کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
خواب میں گرجا دیکھنا
khwab me girja church dekhna
(۱) اس کی دلالت خلوت، حسنِ سیرت، عزلت وانقطاع پر ہوتی ہے، لذات کو ترک کرنے بیویوں کو طلاق دینے اور بھائیوں سے جدائی اختیار کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے اور کبھی گرجا دیکھنا امراض، ماکولات ومشروبات میں سے پسندیدہ چیزوں کو ترک کرنے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔
(۲) مریض کا خواب میں گرجا دیکھنا اس کے مرنے اور لذات کو ترک کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) خواب میں گرجا بنانا مرتبہ کے بلند ہونے کی دلیل ہے۔
(۴) خواب میں نیا اور خوبصورت گرجا دیکھنا بیوی پر دلالت کرتا ہے اور قلعے پر بھی دلالت کرتا خصوصاً اگر بادشاہ دیکھے اور کبھی اس کی رؤیت بادشاہ کے لئے اپنے دشمن پر غالب ہونے کی بشارت ہوتی ہے،کبھی گرجا دیکھنا سفر اور وحشت اور دوستوں سے جدائی کی علامت ہوتا ہے اور صومعہ کی دلالت رئیس اور سلطان پر بھی ہوتی ہے اور گرجے کا گرنا منہدم ہونا یا کسی اور طرح حادثہ واقع ہونا اس شخص کے ان حادثات کا شکار ہونے کی دلیل ہے جو گرجے سے معبّر ہیں۔