خواب میں انڈا دیکھنے کی تعبیر

Khwab me anda egg dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں انڈوں کی جگہ دیکھے یا انڈوں والے برتن دیکھے تو اس کی تعبیر عورتوں سے کی جاتی ہے۔

(۲) کسی نے دیکھا کہ اس کی مرغی نے انڈاد یا تو تعبیر ہے کہ اس کے بچے ہوں گے۔

(۳) خواب میں کچا انڈا کچا کھانے کی تعبیر مالِ حرام سے کی جاتی ہے، اور کبھی یہی خواب زنا کی علامت سمجھا جاتا ہے، اور کبھی غم آنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۴) اگر خواب میں کسی کو انڈے کا چھلکا کھاتے ہوئے دیکھا تو تعبیر ہے کہ وہ شخص کفن چور ہے۔

(۵) کسی نے خواب میں اپنے ہاتھ میں انڈا د یکھا تو تعبیر ہے کہ اس کی بیوی مُردے کی طرح ہوگی۔

(۶) کسی نے دیکھا کہ اس کی بیوی نے انڈاد یا تو تعبیر یہ ہے کہ اس کی بیوی کا فر بچہ جنے گی۔

(۷) کسی نے دیکھا کہ اس نے انڈا دینے والی مرغی کو اپنے بغل میں لے لیا اور اس نے چوزہ دیا تو تعبیر یہ ہے کہ کسی میت کے معاملے میں اس کو تکلیف دیں گے اور اس کے ہاں ایک مؤمن بچہ پیدا ہوگا ۔ بلکہ ایک ایک چوزے کے بدلے ایک ایک بچہ پیدا ہو گا۔

(۸) اگر کسی نے مرغے کے نیچے انڈے یا چوزے رکھ دیے تو تعبیر یہ ہے کہ وہاں ایسا استاذ آئے گا جو بچوں کو نکالے گا۔

(۹) کسی کی بیوی حاملہ ہو اور وہ کسی انڈے کو مارے تو تعبیر ہے وہ کسی لڑکی کا کنوار پن ختم کرنا چاہتا ہے مگر ایسا کر نہیں سکتا۔

(۱۰) کسی نے انڈا توڑ کر اس کو دے دیا تو دلیل ہے کہ اس کی بیٹی کا کوئی کنوار پن ختم کرے گا۔

(۱۱) اگر کسی نے انڈے کے چھلکوں کو روندا اور اس سے انڈا نکل آیا تو تعبیر یہ ہے کہ صاحبِ خواب اپنی باندی سے ہمبستر ہوگا اور اس سے بچی پیدا ہو گی۔

(۱۲) کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس کے پاس بہت سے انڈے ہیں تو یہ ایسے کثیر مال کی علامت ہے جو خطرے  میں ہو۔

(۱۳) خواب میں طوطے کے انڈے کو دیکھنا نیک باندی کی علامت ہے۔

(۱۴) کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں چھلا ہوا انڈا ہے تو یہ علامت ہے کہ اس کا کام درست ہو گا مگر کچھ مشکل پیش آئے گی اور اس سے مال حاصل کرے گا۔

(۱۵) انڈےکو اندر سے باریک جھلی کے ساتھ کھانا کفن چوری کی علامت ہے۔

(۱۶) خواب میں اگر کسی نے انڈا تھماد یا تو تعبیر ہے کہ اس کے ہاں شریف لڑکا پیدا ہو گا اور اگر انڈا ٹوٹ جائے تو یہ بچے کی موت کی علامت ہے۔

(۱۷) کسی نے دیکھا کہ وہ انڈوں کے چھلکے کھا رہا ہے تو یہ بھی صاحبِ خواب کے کفن چور ہونے کی نشانی ہے کہ یہ مردوں سے کفن چرائے گا۔

(۱۸) کثیر انڈے غیر شادی شدہ کے لیے شادی اور شادی شدہ کے لیے اولاد کی نشانی ہے۔

(۱۹) چھوٹے چھوٹے انڈوں کی تعبیر بچیوں سے اور بڑے انڈوں کی تعبیر لڑکوں سے کی جاتی ہے۔

(۲۰) کسی نے دیکھا کہ وہ پکا ہوا انڈا چھیل رہا ہے تو یہ مال ملنے کی دلیل ہے۔

(۲۱) بعض دفعہ انڈے سونے چاندی ملنے پر دلالت کرتے ہیں، انڈے کی سفیدی چاندی پر اور سرخی سونے پر دال ہے۔

(۲۲) انڈوں کی تعبیر بسا اوقات اولاد، ازواج، باندیوں اور مال سے کی جاتی ہے اور کبھی قبروں اور کبھی خود پر اور کبھی رشتہ دار کے جمع ہونے پر بھی دلالت کرتے ہیں۔ اور انڈوں کی تعبیر در اہم و دینار جمع کرنے سے بھی کی جاتی ہے۔

(۲۳) کسی مکان میں کوڑا کرکٹ کی طرح انڈے جلتے دیکھنا اس مکان کی عورتوں کے قیدی ہونے کا اشارہ ہے۔

خواب میں انڈے کا چھلکا دیکھنا

khwab me ande ka chilka dekhna

خواب میں انڈے کا چھلکا دیکھنا ایسا مال ہے جس کے مطالبہ کا صاحب خواب کو ڈر ہو۔

Tags: khwab me anda dekhne ki tabeer, khwab me murghi ka anda dene ki tabeer, khwab me ande ka chilka khane ki tabeer, khwab me kacha anda khane ki tabeer, khwab me biwi ka anda dene ki tabeer, khwab me murghi k niche anda rakhne ki tabeer, khwab me hath me anda dekhne ki tabeer, khwab m anda torne ki tabeer ,khwab me boht se ande dekhne ki tabeer, khwab me parrot egg dekhne ki tabeer, khwab me chota anda dekhne ki tabeer, khwab me bara anda dekhne ki tabeer, khwab me paka hua anda cheelne ki tabeer, khwab me anda jalte hue dekhne ki tabeer

error: Content is protected !!
Scroll to Top