khwab me qaid khana jail dekhna
(۱) خواب میں قید خانہ دیکھنا اگر وہ شریعت کی جیل ہو تو دین کے التزام پر دلالت کرتا ہے اور اگر بادشاہ کی جیل ہو تو غم اور پریشانی کی علامت ہے مذمت کی وجہ سے یا منافقت کی وجہ سے۔
(۲) نامعلوم قید خانہ دنیا پردلالت کرتا ہے اور جیل ناراض بیوی پر دلالت کرتی ہے اور تھکا دینے والے کام پر بھی اور بعض دفعہ اس کی دلالت خاموشی پر ہوتی ہے۔
(۳) زبان کا قید ہونا بکواس کرنے پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ دشمن کے مکر کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے اور یہ تہمت اور اکابر سے قرب پر بھی دلالت کرتا ہے اور قبر پر اور دین پر اور بیماری یا ہمت نہ ہونے کی وجہ سے سفر سے عاجز ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے اور فقر اور راحت نہ ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۴) جیل میں داخل ہونا لمبی عمر اور دوستوں سے ملاقات پر دلالت کرتا ہے اور جیل کا خواب میں دیکھنا بعض دفعہ غم اور رنجید گی پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۵) جس نے اپنے لئے قید کو اختیار کیا تو وہ گناہوں سے بچ جائے گا۔
(۶) جس نے دیکھا کہ وہ جیل سے نکلا تو وہ بیماری سے بچ جائے گا۔
(۷) اگر قیدی آدمی نے دیکھا کہ قید خانہ کے دروازے کھلے ہوئے ہیں تو وہ قید خانہ سے نجات پائے گا۔
(۸) ایسا ہی اگر اس نے اس میں کوئی سوراخ دیکھا کہ روشنی اس میں داخل ہو رہی ہے یا اس نے دیکھا کہ اس کی چھت پھٹ گئی اور ستارے ظاہر ہو گئے تو یہ جیل مسافر کے لئے عافیت اور بیماری کے لئے موت پر دال ہے۔
(۹) جس نے دیکھا کہ وہ بادشاہ کی جیل میں ہے اور بندھا ہوا ہے تو اسے کوئی ناپسندیدہ کام پیش آئے گا یا وہ کسی غم میں مبتلا ہو گا جس میں وہ آزادی اور نکلنے کی خواہش کرے گا۔
(۱۰) اگر اس نے دیکھا کہ وہ اس سے نکل گیا تو وہ غم سے نکل جائے گا اور اگر وہ مسافر ہو تو یہ اس کی غفلت پر دال ہے اور اگر وہ بیمار ہو تو یہ طویل مرض کی علامت ہے اور کہا گیا کہ جس نے دیکھا کہ وہ جیل میں ہے تو یہ کسی مستجاب دعا پر اور غم اور پریشانی سے نکلنے پر دلالت کرتا ہے حضرت یوسف علیہ السلام کے قصہ کی وجہ سے۔
(۱۱) جس نے دیکھا کہ وہ کسی ایسی جیل میں ہے کہ جس کا مقام جس کے رہائشی اور جس کا طریقہ سب غیر معروف ہیں اور وہ اس سے نہ نکلے تو وہ اس کی قبر کی علامت ہے۔
(۱۲) جس نے دیکھا کہ وہ کسی مجہول قبر سے نکلا یا کسی تنگ گھر سے نکلا کسی وسیع فضاء کی طرف تو اگر وہ بیمار یا پریشان ہو تو راحت اور خوشحالی کی طرف نکلنے کی بشارت ہے۔
(۱۳) جس نے دیکھا کہ وہ گھر میں بندھا ہوا ہے تو یہ خیر پائے گا یا اپنے اہل میں خیر پائے گا۔
(۱۴) جس نے دیکھا کہ وہ ایسے گھر میں قید ہوا جسے وہ نہیں جانتا تو وہ کسی عورت سے شادی کرے گا کہ جس سے مال اور اولاد حاصل کرے گا۔
(۱۵) جس نے دیکھا کہ وہ بندھا ہوا ہے اور وہ سختی میں تھا تو وہ جس چیز سے ڈر رہا تھا اور خوف کھا رہا تھا اس سے بچ جائے گا۔
(۱۶) جس نے دیکھا کہ وہ قید خانہ بنا رہا ہے تو وہ کسی امام اور ہدایت یافتہ آدمی سے ملے گا کہ جس کے ذریعے سے وہ اس محلہ والوں کو صحیح طریقہ کی طرف لوٹائے گا اور جیل حمام پر بھی دلالت کرتی ہے اور بعض دفعہ اس بیماری پر دلالت کرتی ہے جو کام کرنے اور اٹھنے سے مانع ہو اور بعض دفعہ غرور پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ یہ جہنم پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ یہ گناہگاروں کے لئے قید خانہ ہے۔
(۱۷) اگر کسی نے جیل میں کوئی مردہ دیکھا تو اگر وہ کافر ہے تو یہ جہنم کی علامت ہے اور اگر وہ مسلمان ہے تو یہ دلالت ہے کہ وہ اپنے کسی گناہ وغیرہ کی وجہ سے جو اس پر باقی ہے جہنم میں قید ہے اور سلیم طبیعت کا آدمی اگر اپنے آپ کو جیل میں دیکھے تو اگر وہ مسافر ہے خشکی میں یا کشتی میں تو یہ دلالت کرتا ہے کسی ایسے کام پر جو ا سے پیش آئے گا جیسے بارش، ہوا یا دلیل ہے دشمن یا کوئی خوف یا بادشاہ کی طرف سے کسی حکم پر اور اگر وہ مسافر نہ ہو تو وہ کسی ایسی جگہ میں داخل ہو گا جہاں وہ اللہ تعالی کی نافرمانی کرے گا جسے گرجا یا دار الکفر یا بدعت یا کسی زانیہ کے گھر میں یا شراب پینے میں مبتلا ہو گا۔