خواب میں چار پائی دیکھنے کی تعبیر

khwab me charpaai dekhna

(۱) اس کو خواب میں دیکھنا اگر بستر کے بغیر ہو تو اس سے مراد سفر ہو گا اس لیے س لئے کہ اس کے نام میں ”سیر“ کا لفظ ہے اور کہا گیا کہ اس سے مراد بیوی ہے۔

(۲) جس نے چارپائی دیکھی اور وہ شاہی خاندان میں سے ہو اور اس پر بستر ہو پھر وہ اس پر چڑھا تو وہ بادشاہت حاصل کرے گا۔

(۳) جس نے دیکھا کہ وہ چارپائی پر ہے تو اس کوکوئی ایسی چیز واپس ملے گی جو اس کے ہاتھ سے نکل گئی اور اگر وہ بادشاہ تھا تو بادشاہت سے عاجز آ جائے گا اور پھر کمزوری کے بعد دوبارہ قوت حاصل کرے گا۔

(۴) اگر اس نے دیکھا کہ وہ چارپائی پر ہے اور اس پر بستر ہے تو وہ بلندی اور رفعت پائے گا اور دین سے غافل قوم پر اس کا تذکرہ ہو گا۔

(۵) اگر اس پر بستر نہ ہو تو ہ سفر کرے گا اور اگر اس کے پاؤں میں جوتے ہوں تو وہ ایسے لوگوں کے ساتھ سفر کرے گا جن کے دل میں نفاق ہو گا۔

(۶) جس نے دیکھا کہ وہ کسی اچھی دکان میں چارپائی پر ہے تو وہ دولت اور بلندی اور عزت پائے گا اور چارپائی اور تمام وہ چیزیں جن پر سویا جاتا ہے دیکھنے والے کی بیوی پر بھی دلالت کرتی ہیں اور اس کے تمام معاش پر اور چارپائیاں غلاموں پر دلالت کرتی ہیں اور اس کا باہر والا حصہ بیوی پر خاص طور پر اس کا اندر والا حصہ دیکھنے والے پر اور اس کا اوپر والا حصہ مذکر اولاد پر اور نیچے والا حصہ مؤنث اولاد پر دلالت کرتا ہے اور کہا گیا کہ چارپائی کو دیکھنا ان چیزوں پر دلالت کرتا ہے جن سے آدمی خوش ہوتا ہے اور جس کی وجہ سے اس کی عزت ہوتی ہے اور ہر اس چیز پر دلالت کرتا ہے جس کے اوپر بیٹھا جاتا ہے جیسے بیوی، کشتی یا کوئی سواری اور بعض دفعہ مردہ کی چار پائی پر دلالت کرتی ہے اس لئے کہ وہ مردوں کی چارپائی ہوتی ہے۔

(۷) خواب میں جس کی چارپائی ٹوٹ گئی یا اس کے جوڑ کھل گئے تو اگر وہ بادشاہ ہے تو اس کی سلطنت ختم ہو جائے گی اور اگر وہ حاکم ہو تو بادشاہ کی نظروں سے گر جائے گا اور اگر اس کی بیوی نافرمان ہے تو اس سے جدا ہو گا یا اگر وہ بیمار ہو تو مر جائے گی یا اگر اس کا شوہر بیمار ہے تو وہ مر جائے گا یا شوہر سفر کرے گا یا اسے چھوڑے گا اور بعض دفعہ چار پائی کا سامنے والا حصہ شوہر پر اور پیچھے والا حصہ بیوی پر دلالت کرتا ہے۔

(۸) جو چارپائی کے سامنے والے حصے  کے قریب ہے تو وہ شوہر پر اور جو سر کے قریب ہے وہ بیٹے پر اور جو پاؤں کے قریب ہو وہ خادم اور برتنوں پر دلالت کرتا ہے، جس نے اپنے آپ کو کسی مجہول چارپائی پر پایا یا جس پر بستر ہو تو اگر وہ بادشاہت کے لائق ہوا تو اسے پائے گا وگرنہ وہ کسی بلند مرتبہ پر فائز ہو گا اور اگر وہ کنوارا ہو تو شادی کرے گا اور اگر اس کی بیوی حاملہ ہو تو اس کا بیٹا ہو گا۔

(۹) جس نے دیکھا کہ وہ ایسی چار پائی پر بیٹھا ہے جس پر بستر نہیں تو اسے موت آئے گی یا کوئی سفر کرے گا اور اگر بیمار ہو تو مر جائے گا اور اگر اس کے پاس سمندری سامان تھا تو وہ سفر میں سرداری کرے گا۔

(۱۰) جس نے دیکھا کہ وہ چارپائی پر ہے اور اس کے ساتھ اس کی بیوی ہے تو وہ اس کے ساتھ خوش رہے گا اور بعض دفعہ یہ ان کے درمیان شر اور مخالفت پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۱۱) اگر کسی غیر شادی شدہ عورت نے دیکھا کہ وہ کوئی چار پائی گھر لے جا رہی ہے تو وہ کسی مرد سے شادی کرے گی۔

(۱۲) جس نے دیکھا کہ اس کی چارپائی اٹھائی جا رہی ہے اور وہ بیمار تھا تو وہ اپنے مرض سے بری ہو گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top