Khwab me laraai jhagre ki tabeer
(۱) آپس میں لڑنے والوں کے لئے خواب میں لڑنا دلیلِ صلح ہے۔
(۲) اور آپس میں صلح کرنے والوں کے لئے شر، غم وحزن کی علامت ہے۔
(۳) خواب میں لڑائی کرنا کبھی عمل کے باطل ہونے کی بھی علامت ہوتا ہے۔
(۴) خواب میں بادشاہ سے مخاصمت کرنا قلبی سرور اور پشت کے مضبوط ہونے کی علامت ہے۔
(۵) کبھی خواب میں مخاصمت اللہ تعالی کی آیات میں آپس میں مباحثہ ومجادلہ کرنے کی دلیل ہے ۔
(۶) کبھی مخاصمت اسلامی ملک کے کافر باشندوں پر ظلم کرنے پر دلالت کرتی ہے۔