خواب میں کمر دیکھنے کی تعبیر

خواب میں کمر دیکھنا

khwab me kamar back dekhna

(۱) خواب میں پیٹھ دیکھنے کی تعبیر مضبوط معتمد آدمی سے کی جاتی ہے۔

(۲) خواب میں اپنی پشت کو مضبوط پا نا عزت وقار ملنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) کبھی نیت میں قوت وضعف دیکھنا اولاد کے قوت وضعف پر دلالت کرتا ہے۔

(۳) اسی طرح اپنے پیٹھ کو مضبوط وقوی دیکھنا عقل کی دولت سے سرفراز ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۴) بعض کے قول کے مطابق اس خواب کی تعبیر مضبوط بیٹا ہے، کبھی صلب کی دلالت قوت ومضبوطی پر ہوتی ہے اور کبھی پیٹھ کا مضبوط ہونا غیر شادی شدہ کے لئے باکرہ بیوی پر اور شادی شدہ کے لئے اولاد پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) خواب میں اپنے پیٹ میں درخت اُگا دیکھنا بیوی پر قوی ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۶) اگر کسی کی پیٹھ میں بیماری ہو اور وہ خواب دیکھے کہ اس کی پیٹھ لوہے کی ہے تو تعبیر ہے کہ اسے بیماری سے افاقہ ہو جائے گا۔

خواب میں پیٹھ یا کمر کا درد دیکھنے کی تعبیر

Khwab me kamar ka dard back pain dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں اس سے مراد کچھ مال ہے جیسے سو ہزار اور کبھی یہ بڑی مصیبت پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۲) اور خواب میں اس کی جگہ سے ٹیس اٹھنا بڑی مصیبت کی نشانی ہے۔

(۳) اس کا بنا ہونا یا درد کا ختم ہونا حفاظت اور مال وعلم کا بچاؤ ہے۔

(۴) کبھی پیٹھ کے درد میں مبتلا کی تعبیر ازار بند کے مقابلہ میں شلوار پہننے پر بھی کی جاتی ہے۔

خواب میں کبڑا پن یعنی ٹیڑھی کمر دیکھنے کی تعبیر

Khwab me terhi kamar hunchbacked dekhne ki tabeer

(۱) جو شخص خود کو خواب میں کبڑا دیکھے تو اسے اپنے رشتہ داروں اور اولاد سے مالِ کثیر اور ذہانت و فطانت عطا ہو گی، کبڑا پن سے ایسے کام کی طرف بھی اشارہ ہو سکتا ہے جس میں شہرت ہو یا ایسے قرض کی بھی دلیل ہو سکتا ہے جسے ادا نہ کر سکے اس لئے کہ پیٹھ بوجھ اٹھانے کی جگہ ہے، بعض حضرات کہتے ہیں کہ کبڑا پن سے مراد درازی عمر یا اولاد ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top