Khwab men qasm khany ki tabeer
(۱) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کسی دوسرے کے لیے قسم کھا رہا ہے یا اس کے لیے کوئی دوسرا شخص قسم کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص اس کے ساتھ دھو کے اور فراڈ کا معاملہ کرے گا۔
(۲) خواب میں سچی قسم کھانا کامیابی، حق بات کہنے اور ایسا کام کرنے کی دلیل ہے جس میں رضاء ِخداوندی ہو۔
(۳) طلاق کی قسم کھانا بادشاہ کی طرف سے دھوکے اور غم ملنے کی علامت ہے۔
(۴) خواب میں اپنے آپ کو جھوٹی قسم کھاتے ہوئے دیکھنا ذلت، گناہِ عظیم کے مرتکب ہونے اور شرمندہ ہونے اور لوگوں کی نظروں سے گرنے کی دلیل ہے۔
(۵) تو بہ کے طور پر خود قسم کھانا یا اس کے لیے کسی اور کا قسم کھانا مکر وفریب پر دلالت کرتا ہے، خواب میں ستاروں، دریاؤں یا صلیب یا اس قسم کے کسی غیر اللہ کی قسم کھانا گمراہی یا منافقت یا قول میں تحریف کی طرف میلان کی دلیل ہے، اللہ تعالیٰ کے نام یا اس چیز کی قسم کھانا جس پر کفارہ واجب ہوتا ہے اتباعِ حق اور اقتداءِ سنت کی دلیل ہے۔
(۶) خواب میں جھوٹی قسم کھانا فقر، ذلت اور فراڈ کی علامت ہے۔ اور کبھی جھوٹی قسم کھانا قسم کھانے والے کے گھر کی بربادی کی علامت ہوتا ہے۔
(۷) کچی قسم کھانا نیک عمل کرنے اور خوف سے مامون کی علامت ہے۔
خواب میں قسم کھا کر کسی چیز کو حاصل کرنا
khwab mein qasm kha kr koi cheez hasil karna
خواب میں قسم کھا کر کسی چیز کو حاصل کرنے کی دلالت غموم وہموم اور تہمتوں اور سخت قسم کی قسم کھانے پر ہوتی ہے، کبھی اس کی دلالت صوم اور کبھی عشق پر بھی ہوتی ہے۔