Khwab men Kaan Dekhne ki Tabeer
خواب میں کان دیکھنے کی مندرجہ ذیل چیزوں سے تعبیر کی جاسکتی ہے اولاد، مال و منصب، علم، عقل و دین، حکومت اہل و عیال اور ایسی قوم جس سے عزت ملے ۔
(۱) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا کان بڑا ہوا یا خوبصورت ہوا یا اس میں روشنی داخل کی گئی یا اس سے روٹی نکلی تو صاحب خواب کے ہدایت یافتہ اور اطاعت گزار ہونے اور اللہ تعالی کے احکامات کو قبول کرنے کی طرف اشارہ ہے ۔
(۲) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا کان چھوٹا ہوا یا اس میں بد بو داخل ہو گئی یا اس سے بد بونکلی تو یہ صاحب خواب کے گمراہ ہونے اور اس کے راہ حق سے ہٹ جانے کی اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے مقام پر کھڑے ہونے کی دلیل ہے۔
(۳) خواب میں کان کا کٹ جانا یا اس کا گم ہو جانا فساد کی نشانی ہے ۔
(۴) خواب میں زائد کان ہونے کی صورت میں کسی انسان کو کسی مقصد کے لیے اجازت دینے سے تعبیر کی جاتی ہے۔ اگر زائد کان خوبصورت ہے تو کام بھی خوبصورت ہوگا ۔
(۵) خواب میں کانوں کی کثرت علمی فنون کی علامت ہے۔ یا اس بات کی دلیل ہے متعدد کانوں والا شخص ایک حالت میں نہیں رہے گا اور کبھی اس کی دلالت کان میں ڈالی جانے والی چیز پر بھی ہوتی ہے۔
(۶) اگر کسی نے دیکھا کہ گویا اس کا کان حیوانات میں سے کسی کے کان کی طرح ہو گیا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کا منصب زائل ہو گا عزت میں کمی آئے گی یا دلیل ہے اس کا ذہن کمزور ہوگا ۔
(۷) اگر کسی نے دیکھا کہ اپنی دو انگلیاں اپنے دونوں کانوں میں ڈال رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اس کی موت گمراہی کی حالت میں واقع ہو جائے گی ۔
(۸) اگر کوئی مبتدع اور گمراہ شخص خواب میں اپنے انگلیاں اپنی کانون میں ڈالتا ہوا دیکھے تو یہ اس شخص کی موت اور ترک بدعت و ضلالت کی علامت ہے۔ بسا اوقات کان میں انگلیاں ڈالنے کی تعبیر صاحب خواب کے مؤذن ہونے سے بھی کی جاتی ہے ۔
(۹) بادشاہ کے کان کی تعبیر اس کے جاسوسوں سے کی جاتی ہے ۔
(۱۰) بعض دفعہ خواب میں کان دیکھنے کی تعبیر حفاظت کی اشیاء؛ بٹوہ، صندوق اور خزانہ وغیرہ سے کی جاتی ہے تو خواب میں کان میں کمی و زیادتی کی تعبیر مذکورہ اشیا میں کمی و زیادتی سے کی جاتی ہے۔
(11) بعض معبرین کا کہنا ہے کہ کان کی تعبیر بیوی یا بیٹی یا کسی اور رشتہ دار سے کی جاتی ہے۔ لہذا اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے کان میں نقص ہوا تو بیوی یا بیٹی میں نقص ہوگا اگر دیکھا کہ اس کے کان میں زیادتی ہوئی تو یہ مذکورہ افراد میں زیادتی کی علامت ہے۔
(۱۲) خواب میں کانوں سے ٹھیک ٹھیک سننا اس کے علم و فہم، صحت، دیانت اور یقین کی علامت ہے ۔
(۱۳) اگر کسی نے خواب میں اپنے آپ کو بہرا ہوتا ہوا دیکھا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب میں کوئی دینی فساد ہے یا ہو گا ۔
(۱۴) خواب میں کان کا آدھا ہونا بیوی کے انتقال کی علامت ہے ۔
(۱۵) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا کان کٹ چکا ہے لیکن لوگ نہیں سمجھ رہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ کوئی شخص اس کی بیوی یا بیٹی کے ساتھ دھو کہ کرے گا۔ اگر دیکھا کہ دونوں کان اپنی اصلی حالت میں آگئے تو دلیل ہے وہ تو بہ کر یگا اور اصلاح کی طرف رجوع کرے گا۔
(۱۶) اگر کسی نے دیکھا کہ اپنے کانوں کی میل کھا رہاہے تو دلیل ہے کہ وہ لڑکیوں کے پاس آتا ہے۔
(۱۷) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا صرف ایک کان ہے تو اس کی تعبیر عنقریب مرنے سے کی جاتی ہے۔
(۱۸) اگر کوئی شخص خواب میں اپنے کان میں انگوٹھی لٹکتی ہوئی دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اپنی بیٹی کا کا نکاح نکاح کرائے گا اور اس کے بطن سے بچہ پیدا ہوگا۔
(۱۹) بعض معبرین نے کہا ہے کہ خواب میں کان دیکھنے کی تعیر دین سے کی جاتی ہے۔ اگر کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے کان میں کوئی چیز بھر رہا ہے تو یہ صاحب خواب کے گھر پر دلالت کرتا ہے ۔
(۲۰) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے بہت سے کان ہو گئے ہیں تو حق سے اعراض کرے گا اور اس کو قبول کر نہیں کریگا ۔
(۲۱) اگر کسی نے دیکھا اسکے بہت سے ایک جیسے خوبصورت کان ہو گئے ہیں تو یہ اچھی خبر آنے کی علامت ہے اور اگر وہ کان ہم شکل وصورت نہ ہوں تو یہ نا پسند خبر آنے کی دلیل سمجھی جاتی ہے۔ اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے دونوں کانوں میں دو آنکھیں بنی ہوئی ہیں تو تعبیر ہے کہ صاحب خواب نا بینا ہوگا جن اشیاء کا مشاہدہ آنکھوں سے کرتا تھا ان کو کانوں سے سنے گا۔
(۲۳) اور بعض معبرین کی رائے یہ ہے کہ خواب میں کسی ایسے شخص نے جو دوسروں کو اپنا مطیع دیکھنا چاہتا ہو، بہت سارے کان دیکھ لیے تو یہ اس کے لئے بہتر ہے، کہ بیوی، اولاد ،غلام وغیرہ اس کے فرمان بردار ہوں گے ۔ مالدار آدمی کے لئے بہت سے ہم شکل خوبصورت کان دیکھنا اچھی خبر آنے کی دلیل ہے۔ اور کان ہم شکل نہ ہوں تو ناگوار خبر آنے کی طرف اشارہ ہے۔ یہی خواب مدعیٰ علیہ کے لئے اس کی خصومت اور غلام کے لئے اس کی غلامی برقرار رہنے کی دلیل ہے۔ یہی انسان کے لئے دنیا کے کاموں میں اور آخرت کے اعتبار سے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے معاملے میں معین و مددگار ہے۔