خواب میں خود کو سمجھدار دیکھنا
khwab me khud ko samjhdar dekhna
خواب میں اگر کوئی خود کو گہری نظر سے نظر جما کر دیکھے اور خود کو غیب دان جانے تو اس کے لئے خیر زیادہ ہو گی اور برائی اس کے قریب بھی نہ ہو گی، فرمانِ خداوندی ہے: (لو کنت اعلم الغیب لاستکثرت من الخیر وما مسنی السوء) ترجمہ : ”اگر میں غیب کو جانتا تو خیر میرے لئے زیادہ ہوتی اور برائی مجھے چھوتی تک نہ“، خواب میں فراست سے خیر اور نجات کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔