Khwab mein hansna smile karna
(۱) ہنسنا چِت لیٹ کر یا قہقہہ کی صورت میں نہ ہو تو اس کی تعبیر سرور وخوشی ہے اور اگر ہنسنا قہقہہ لگا کر یا چت لیٹنے کی حالت میں ہو تو بیداری میں رونے کی علامت ہے۔
(۲) اگر خواب میں ہنسنا مزاح کی بنا پر ہو تو یہ بے مروتی کی علامت ہے، یہی تعبیر حکایت سن کر ہنسنے کی ہے۔
(۳) کبھی ضحک حزن پر دال ہوتا ہے۔
(۴) بقولِ بعض خواب میں ہنسنا بیٹے کی بشارت ہے۔
(۵) خواب میں اپنے ہنسنے کو تبسم خیال کرنا نیکی اور سرور کی علامت ہے۔
(۲) خواب دیکھا کہ زمین ہنس رہی ہے تو دلیل ہے کہ اس علاقے میں سرسبزی ہو گی۔
(۷) مردے کو ہنسنے کی حالت میں دیکھنا آخرت میں نعمتوں میں مسرور ہونے کی دلیل ہے، صاحبِ اقتدار لوگوں کے لئے خواب میں ہنسنا خفت ورعونت کی علامت ہے۔